پی ٹی آئی کے لئے خطرے کی گھنٹیاں،الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

0
43

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 4 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہواجس میں الیکشن کمیشن نے فریقین پی ٹی آئی اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر دیئےگئے۔ الیکشن کمیشن سماعت کے دوران سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے رکھے گا۔

واضح رہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مبینہ طور ممنوعہ ذرائع سے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے کا کیس چھ سال سے زیرالتوا ہے مذکورہ کیس تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ایک اکبر ایس بابر سنہ 2014 میں الیکشن کمیشن کے میں لے کر گئے تھے۔

اومی کرون وائرس لاہور بھی پہنچ گیا

درخواست گزار کا الزام ہے کہ پی ٹی آئی نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے، جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔

پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ ان کی جاعت نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل نہیں کیے اور حاصل ہونے والے فنڈز کے دستاویزات موجود ہیں پی ٹی آئی نے 6 باراسلام آباد ہائی کورٹ درخواست دی اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی جماعت کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں۔

اسرائیل بہت چھوٹا سا ہے اس کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے، اتحاد امت کانفرنس

موجودہ حکمراں جماعت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے معاملے کی جانچ پڑتال کیلئے بنائی گئی اسکروٹنی کمیٹی کے دائرہ اختیار اور اسے کام کرنے سے روکنے کے لیے بھی حکم امتناع حاصل کیے۔

ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اگر کسی جماعت پر ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کرنے کے ثبوت مل جائیں تو الیکشن کمیشن اس وقت کی حکومت کو اس جماعت کے خلاف ریفرنس بھیجے گا جس پر عمل درآمد کرنا حکومت وقت کے لیے لازم ہو گا۔

لاہور: 2 ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

الیکشن کمیشن اس سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو لکھے گا اور وفاقی حکومت 15 روز میں یہ معاملہ سپریم کورٹ کو بھییجے گی اگر سپریم کورٹ ریفرنس کو درست مانتی ہے تو ایسی صورت میں سیاسی جماعت ختم ہو جائے گی سیاسی جماعت ختم ہونے کی صورت میں اس جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی اور لوکل حکومت کے نمائندے بھی نااہل ہو جائیں گے۔

وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں…

Leave a reply