بلوچستان حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے
سول لائن تھانے میں درج ینگ ڈاکٹرز کے خلاف ایف آئی آر واپس لے لی گئی ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر ایف آئی آر واپس لی گئی ینگ ڈاکٹرز کو 27 نومبر کو ریڈزون میں احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا ،16 ینگ ڈاکٹرز سمیت 19 افراد کو ریڈزون پر احتجاج کرنے پر گرفتار کیا تھا ،محکمہ پراسکیشن نے ایف آئی آر کی واپسی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ،19ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیکل اسٹاف کے خلاف ریڈزون میں احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی ،ایف آئی آر درج ہونے کے بعد 19ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا
واضح رہے کہ 8 نومبر کو کوئٹہ سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال،طبی سہولیات سے متعلق کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت میں چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیوں غلط کام کرتے ہیں؟ نظام کو چلنے دیں آپ میں سے کوئی آئی جی یا ڈی آئی جی پولیس سے ملا چیف جسٹس نے ینگ ڈاکٹر کو ہڑتال اور ریلیاں نہ نکالنے کی ہدایت دی تھی-
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ اب کوئی بائیکاٹ کرے گا تو اس کی نوکری چلی جائے گی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ پیرامیڈکس کو اپنے آپ سے الگ رکھیں-
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب
خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
چینی شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، ڈاکو سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے
ڈولفن اہلکار بپھر گئے، شہریوں پر کیا تشدد