واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے، جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پرسفید فام نسل پرستی کےشعلوں کوہوادینے کا الزام لگادیا، کہاٹرمپ کی پالیسی ہےکہ نفرت،نسل پرستی اورتفریق کوبڑھایاجائے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ الزامات کی بوچھاڑ میں آئے ہوئے ہیں .اسی تناظر میں امریکامیں ڈیموکریٹ پارٹی کیجانب سے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند جوبائیڈن نےٹرمپ کوآڑےہاتھوں لے لیا،
ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے کے سربراہ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ سفیدفام نسل پرستوں کیخلاف بولتے ہوئے ٹرمپ کےالفاظ معنی سے خالی ہوتے ہیں جوامریکا یا دیگرممالک میں کسی کوبھی بےوقوف نہیں بناسکتے۔








