لاہور: ایئر کوالٹی انڈیکس 196 پر پہنچ گیا

0
81
lahore

محکمہ تحفظ ماحولیات، پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا-
·
باغی ٹی وی : ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس 196 ہو گیا ہے، جس کے بعد اسموگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے محکمۂ ماحولیات نے دن بدن فضائی آلودگی میں اضافے کو خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا ہے۔

محکمۂ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی لاہور میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور :30ھزارلیٹر جعلی شراب برآمد،مجرم گرفتار

محکمۂ ماحولیات کے مطابق راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 68،رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 142 ،فیصل آباد میں 87ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 196ریکارڈ کیا گیا ہے-

محکمۂ ماحولیات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 195،لا ہور کےٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 144اور لا ہور کےٹاون ہال میں ائیر کوالٹی انڈیس183 ریکارڈ کیا گیا ہے-

پاکستان تحریک انصاف کی آئینی نظرثانی کمیٹی کا اہم اجلاس

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق یہ تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے محکمے نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی میں اضافے سے اسموگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

محکمۂ ماحولیات کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس صفر سے 50 تک بہترین ہوتا ہے، 50 سے 100 معتدل، 100 سے 150 حساس افراد کے لیے غیر صحت مند، 150 سے 200 مضرِ صحت، 200 سے 300 انتہائی مضرِ صحت اور 300 سے 500 خطرناک ہوتا ہے۔

صادق سنجرانی کا ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

واضح رہے کہ قبل ازیں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا تھا کہ فضائی آلودگی انسانی صحت کے لئے اب سب سے بڑا خطرہ ہے جس کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔ فضائی آلودگی سے سالانہ 70 لاکھ قبل از پیدائش اموات ہوتی ہیں یہ تمباکو نوشی اور غیر صحت مند غذائیں کھانے سے زیادہ خطرناک بیماریوں کا باعث ہے۔

زنا بالجبر کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر رشوت دینے والا گرفتار

صحت و صفائی کے لئے عالمی ادارہ صحت نے رہنما خطوط کو مزید وسعت دے دی ہے جن پر عمل کرکے لاکھوں زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں فضائی آلودگی کے مضر اثرات موسمی تبدیلی کے منفی اثرات کے برابر ہیں۔

پی سی آئی ویبینار: 9 ایشیائی ممالک نے چین کی ’ویکسین ہیومینٹیرینزم‘ کو شاندار…

Leave a reply