لاہور:بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد جس طرح کی حرکتیں کی ہیں اس کے ردعمل میں پاکستان کی خوبصورت اداکارہ سجل علی سامنے آگئیں، ادکارہ سجل علی نے بھارت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت یاد رکھے کہ پاکستان سے محبت میرے ایمان کا حصہ ہے.
ذرائع کے مطابق پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن اور ذمہ دار ملک ہے وہ انسانی جانیں سے نہیں کھیلنا چاہتا اگر خدانخواستہ جنگ ہوئی تو پھر دونوں طرف کئی انسانی جانیں لقمہ اجل بن سکتی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ کنٹرو ل لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم و ستم سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہو گا اگر بھارت کو جنگ کا اتنا ہی شوق ہے تو یہ شوق پورا کرلے اگر بھارت نے پاکستان کو آزمانے کی غلطی تو اسے سبق سیکھا دیں گے ۔
اداکارہ سجل علی نے کہاکہ پاکستان سے محبت میرے ایمان کا حصہ ہے اور ہم اپنے وطن کی خاطر کیریئر ، مال و دولت سمیت جان بھی قربان کرنے کو ہر وقت تیار رہتے ہیں ۔پاکستان کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا