ممبئی: بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم مخالف مہم جاری رہنے کی صورت میں مودی سرکار پر برستے ہوئے بھارت میں خانہ جنگی کی دھمکی دے دی-

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی کوششیں فوری طور بند نہیں ہوئی تو مسلمان جوابی جنگ لڑیں گے اورملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی۔

بھارت:پولیس نے پادری سمیت تین افراد گرفتارکرلیے: عیسائیوں پرقاتلانہ حملے،تشدد جاری

نصیرالدین شاہ نے وائر سروس ان انڈیا کے ساتھ دھرم سنسد کے ارکان جنہوں نے 10 روز پہلے ہریدوار میں مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کیا تھا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا میں حیران ہوں کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ کس کے بارے میں بات کررہے ہیں؟ ہم یہاں پیدا ہوئے، ہم یہیں سے تعلق رکھتے ہیں، اور یہیں رہیں گے یہ خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے۔

انٹرویو لینے والے شخص کا نصیرالدین شاہ سے مرکزی سوال یہ تھا کہ نریندر مودی کے بھارت میں مسلم ہونا کیسا لگتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں نصیرالدین شاہ نے کہا مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جارہا ہے انہیں دوسرے درجے کا شہری بنایا جارہا ہے اور یہ تقریباً ہر شعبے میں ہورہا ہے۔

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری،مدر ٹریسا چیریٹی کے لیے غیر…

بھارتی اداکار نے کہا مسلمانوں میں ایک فوبیا پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ ہمیں خوفزدہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں مجھے یہاں خوف محسوس نہیں ہوتا کیونکہ یہ میرا گھر ہے لیکن میں اپنے بچوں کے لیے فکر مند ہوں کہ ان کا کیا ہوگا۔

مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مکمل خاموشی پر نصیرالدین شاہ نے کہا ’’انہیں کوئی پرواہ نہیں‘‘کم از کم آپ ان پر منافق ہونے کا الزام نہیں لگاسکتے۔

اداکار نے کہا کہ مغل ہندوستان کو اپنا وطن بنانے کے لیے آئے تھے مغلوں کے نام نہاد مظالم کو ہر وقت اجاگر کیا جاتا ہے، بھارتی بھول جاتے ہیں کہ مغل وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک میں لازوال یادگاریں چھوڑی ہیں، جنہوں نے رقص، موسیقی، مصوری، ادب کی روایت چھوڑی ہے۔ مغل یہاں کو اپنا وطن بنانے آئے تھے، آپ چاہیں تو انہیں مہاجر کہہ سکتے ہیں۔”

تاہماس بیان کے برد سے اداکار کوانتہا پسند بھارتیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا ہے-

سنی لیون کا نیا گانا ان کے گلے کی ہڈی بن گیا

واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے لئے ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری ہیں ،انتہا پسند بھارتی حکومت نے مدر ٹریسا کی طرف سے قائم کردہ خیراتی ادارے کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ​​لائسنس کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا ہے مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی کے تحت ہزاروں ورکرز(ننز) کام کر رہی ہیں جو لاوارث بچوں کے لیے گھر، اسکول، کلینک اور ہاسپیس جیسے منصوبوں کی نگرانی کرتی ہیں کرسمس کے دن، ہندوستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ غلط معلومات کی وجہ سے دوبارہ رجسٹریشن نہیں کی جا رہی –

آئندہ حکومت بنی تو شراب کی بوتل 50 روپے میں دیں گے،سیاسی جماعت کا اعلان

علاوہ ازیں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے کیتھولک چرچ کے ایک پادری سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ان پر قبائلیوں کو عیسائیت اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے انہیں جھابوا ضلع کے ایک گاؤں سے گرفتار کیا گیا پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی جھابوا ضلع کے ایک تھانے میں درج ایک شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ان تینوں پر مدھیہ پردیش فریڈم آف ریلیجن ایکٹ 2021 کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے جسے مذہب کی تبدیلی کے مخالف قانون کے نام سے جانا جاتا ہے۔

دریں اثنا جھابوا ضلع میں عیسائی مشنریوں نے الزام لگایا ہے کہ مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی علاقوں میں ان کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے اور ان پر مذہب تبدیل کرانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

بھاری معاوضہ مانگنے والے اداکاروں کو کرن جوہر کا چیلنج

Shares: