سال 2021 کا آخری ہفتہ مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے کیسا رہا؟
سال 2021 پاکستان کی عوام کے لئے مہنگا ترین سال ثابت ہوا،ایک سال میں بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق چینی اوسط 7روپے 53 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی چینی کی اوسط قیمت 84 سے بڑھ کر 91روپے53 پیسے فی کلو ہوگئی ایک سال میں گڑ 13 روپے 50 پیسے فی کلو مہنگا ہوا اسی عرصے میں لہسن 43روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ایک سال میں دال ماش 42 روپے59 پیسے فی کلو سستی ہوئی دال مونگ 56 روپے 20 پیسے فی کلو سستی ہوئی
انڈوں کی قیمت میں21 روپے 28 پیسے فی درجن کمی ہوئی ٹماٹر 11روپے 40 پیسے اور پیاز 6 روپے 92 پیسے فی کلو سستے ہوئے زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 40 پیسے کمی ہوئی
حکومتی رہنما، وزیر عوام کو مہنگائی میں کمی کی نوید سناتے ہیں تا ہم مہنگائی میں اضافہ ہو جاتا ہے ، سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ آئندہ 2،3ماہ میں مہنگائی کم ہوگی مہنگائی کا کم ہونا ضروری ہے ،مشکل وقت میں صبر کی ضرورت ہے
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات حسان خاور کہتے ہیں کہ دنیا بھر کو مہنگائی کی لہر کا سامنا ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت اس کا بہترین طریقے سے مقابلہ کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اھمد نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ مہنگائی زیادہ ہو گئی ہے امید ہے کہ عمران خان پانچویں سال میں مہنگائی کم کریں گے
قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور ہونا قومی خودکشی ہوگی ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منی بجٹ روکنے کے لئے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے پاکستان کی معاشی خودمختاری خطرے میں ہے منی بجٹ کے ملک اور قوم کے لئے تباہ کن اثرات پر حکومتی ارکان اوراس کے اتحادیوں کے احساس کو جگانے کی کوشش کریں گے موجودہ حکومت قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئی ہے ایک اور منی بجٹ کینسر کا علاج اسپرین سے کرنے کے مترادف ہے حکومت آئی ایم ایف کا تیارکردہ منی بجٹ نہ دے، استعفی دے تبدیلی کا سونامی معیشت، روزگار اور عوام کی خوشیوں کو نگل گیا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا ریلیف اب تک عوام کو نہیں مل سکا عوام کے لئے اعلان کردہ معاشی ریلیف پیکج کا اثر تو نہیں نہیں پہنچا البتہ بجلی گیس اور اشیاءکی قیمت مزید بڑھ چکی ہے
صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم
انڈس نیوز کی بندش، صحافیوں کا ملک ریاض کے گھر کے باہر دھرنا
تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملک ریاض کو کہا جائے،آپ نیوز کے ملازمین کا جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو خط
پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، حسان نیازی
ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان