ملتان: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے لانگ مارچ پر اپوزیشن پت سخت تنقید کی ہے-
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے پنجاب کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دی جس کے ذریعے وہ دس لاکھ روپے تک کا مفت علاج کسی بھی اسپتال سے کرا سکتے ہیں ایک کروڑ خاندانوں کی کفالت کررہے ہیں اور ہر خاندان کو 12 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں ہماری ترجیحات عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے ہم نے احساس راشن کارڈ بھی متعارف کرایا ہے-
نوازشریف کوبرطانیہ سے دربدرکروا کرپاکستان لانے کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ
فرخ حبیب نے کہا کہ ایکسپورٹ میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے، صنعتیں اور بازار کی رونقیں بحال ہیں، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہو رہی ہے50 ہزاراسکالرشپس دی ہیں اور کسانوں کی جیب میں اضافی 400 ارب روپے گئے ہیں بینکوں سے گھروں کے لیے ابھی تک 100 ارب روپے کے قرض منظور ہوچکے وزیراعظم نے عوام کو اپنے گھر کا مالک بنانے کے لیے حالات سازگار کر دیے ہیں، حکومت ڈیم بنا رہی ہے اور تمام صوبوں میں ترقی کےیکساں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں مہمند ڈیم 2025 میں مکمل ہو جائے گا۔
پی ٹی آئی کی بے بنیاد شکست کی خبریں چل رہی ہیں، پرویز خٹک
وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مشکلات اور مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا ہے امریکہ میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ، وزیراعظم ملک کا نظام ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تین سال میں عمران خان پر کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آ سکا ہے جب کہ مودی کو دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں ہندتوا سے پردہ اٹھایا تھا-
پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ ملتوی ہونے کا امکان
انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن 23 مارچ کو لانگ مارچ نہیں کریں گے، بلکہ ان کا کوئیک مارچ ہونے والا ہے اور ان کی آخری منزل اڈیالہ جیل ہے لانگ مارچ، استعفوں اور عدم اعتماد کی دھمکیاں دینے والوں کو مایوسی ہوئی مولانا فضل الرحمان کے تو اپنے بیٹے نے استعفیٰ نہیں دیا نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان مافیا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آر یا پار والے بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔