کشمیریوں کی حمایت پر عاطف اسلم کو دھمکیاں
بھارت میں مودی کے ساتھ عام بھارتی بھی جنگی جنوں میں مبتلا ہو گئے ہیں اور بھارت میں اپنی گلوکاری کا سکہ چلانے والے گلوکار عاطف اسلم کو بھی کشمیریوں کی حمایت پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں.
عاطف اسلم نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ میں اپنی زندگی کے سب سے اہم سفر پر یعنی حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جارہا ہوں۔
عاطف اسلم نے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں جاری ظلم اور معصوم کشمیریوں پر ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہیں اللہ کشمیریوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔
عاطف اسلم کے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے پر بھارتیوں کو آگ لگ گئی اور وہ حق اور انصاف کی بات کرنے پر عاطف پر کود پڑے ہیں۔
بھارت کے وشال ملہوترا نے عاطف اسلم کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’اور بھارت میں اب بھی بہت سے بیوقوف ہیں جوعاطف اسلم سے گلوکاری کروانا چاہتے ہیں۔‘‘
ٹوئٹر پر عاطف اسلم کے بھارتی فین پیج سے کیے گئے ٹوئٹ میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت میں محفوظ ہیں، آپ کا ٹوئٹ اس وقت منظر عام پر کیوں نہیں آیا جب پلوامہ حملہ ہوا تھا؟
بھارتی انتہا پسندوں نے عاطف اسلم کے ٹویٹ میں جواب میں دھمکیاں بھی دی کہ اب ذرا بھارت آ کر دکھاؤ.