عید قربان کے آتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عوام پریشان

0
74

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)عید قربان کے آتے ہی دکاندار خضرات نے خود ساختہ مہنگائی کر دی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں سبزیاں ،پھل،دالیں اور مشروبات سب مہنگا ہو گیا ،بازاروں میں چینی 74 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی جبکہ گھی 180 سے 185 روپے فی کلو فروخت ہونے لگ گیا ہے اسی طرح پیاز،ٹماٹر بھی مہنگا ہو کا ہے جس سے متوسط طبقے ست تعلق رکھنے والے افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں ان کا کہنا ہے کہ خالات خراب ہونے کی وجہ سے اس دفعہ شاید بچوں کو کپڑے دلانا بھی مشکل ہو اوپر سے روزمرہ کے استعمال کی اشیاء میں اضافہ نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے جبکہ اس مہنگائی کے طوفان کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں حکومتی عہدیدار ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر استراخت فرما رپے ہیں کہیں بھی حکومتی رٹ قائم ہوتی نظر نہیں آرہی عوام کا خدا پی خافظ ہے

Tagsbaaghi

Leave a reply