مزید دیکھیں

مقبول

رمضان میں ہم اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اورورسٹائل اداکار نعمان...

میانوالی کی عوام کے دل غزہ کے ساتھ، مسلم میڈیکل مشن کا افطار ڈنر، امداد کا اعلان

میانوالی،باغی ٹی وی (رپورٹ: احسان اللہ ایاز) مسلم میڈیکل...

امریکا: یہودی عبادت گاہ میں راہب سمیت یرغمال تمام افراد بازیاب

امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کولی ولی کی بیتِ اسرائیل نامی یہودی عبادت گاہ (سائناگوگ) میں یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی: ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں بتایا ہے کہ بیتِ اسرائیل نامی یہودی عبادت گاہ (سائناگوگ) میں یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو بازیاب کرا لیا گیا ہےتمام یرغمالی زندہ اور محفوظ ہیں۔
https://twitter.com/GregAbbott_TX/status/1482556544134828035?s=20

بھارت میں انتہا پسند ہندو وکیلوں کا اذان پر پابندی کا مطالبہ

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے یہودی معبد میں راہب سمیت 4 افراد کو یرغمال بنایا تھا 4 افراد کو یرغمال بنائے جانے کے بعد ایک یرغمالی کو رہا کیا گیا تھا۔

گورنر ٹیکساس کی جانب سے اب باقی تینوں یرغمالیوں کو بھی بازیاب کرائے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے خبر رساں ادارے اسٹار ٹیلیگرام کا دعویٰ ہے کہ یرغمال بنانے والا ہلاک ہو چکا ہے یرغمال بنانے والا شخص ہلاک ہو گیا جب یرغمالی امدادی ٹیم نے عمارت میں توڑ پھوڑ کی۔ حکام نے بتایا کہ یرغمال بنانے والا ایک فائرنگ میں مارا گیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ کہ آیا اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گولی ماری تھی یا اس نے گولی خود چلائی تھی۔

حکام نے بتایا کہ بازیاب کرائے گئے یرغمالیوں سے ایف بی آئی انٹرویو کر رہی ہے اور جلد از جلد انہیں ان کے اہل خانہ سے ملا دیا جائے گا۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص کے یہودی معبد میں راہب سمیت مبینہ طور پر 4 افراد کو یرغمال بنانے کے واقعے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتِ حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

برطانوی الزامات بہت زیادہ 007 ٹائپ فلمیں دیکھنے کا نتیجہ ہیں ،چین

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ وہ یرغمالیوں اور ریسکیو عملے کی حفاظت کیلئے دعاگو ہیں۔

بیتِ اسرائیل نامی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے کا یہ واقعہ کولی ولی میں پیش آیا ہے، یہ واضح نہیں کہ یرغمال بنانے والا شخص مسلح ہے یا نہیں واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب معبد میں عبادت کا سلسلہ جاری تھا اور اسے براہِ راست نشر کیا جا رہا تھا، لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کا منظر سامنے آتے ہی نشریات روک دی گئیں۔

اس صورتِ حال پر امریکی صدر جو بائیڈن کو بریفنگ دے دی گئی ہےبرطانوی میڈیا کےمطابق یرغمال بنانے والا شخص یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ تم میری بہن کو ٹیلیفون کر لو اور میں مرنے والا ہوں،میری بہن کو جیل سے رہا کیا جائے اس شخص کو یہ بھی کہتے سنا گیا ہے کہ امریکا میں کچھ غلط ہو رہا ہے۔

امریکہ ہمیں‌جنگ کی دھمکیاں‌ دینا بند کردے:ایسی بات ہے تو ہم تیارہیں‌:روس کا جوابی حملہ

امریکی ٹی وی سی این این کا دعویٰ ہے کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ معبد میں لوگوں کو یرغمال بنانے والا شخص ممکنہ طور پر عافیہ صدیقی کو رہائی دینے کے خیالات رکھتا ہےعافیہ صدیقی امریکا کی ریاست ٹیکساس ہی کی جیل میں 86 برس کی قید کاٹ رہی ہیں، ان پر امریکیوں پر حملے کی کوشش کا الزام ہے۔

ایف بی آئی اور ٹیکساس کا محکمہ برائے پبلک سیفٹی اس وقت یرغمالیوں کو بازیاب کرانےکی کوشش میں مصروف ہےواقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے، علاقہ خالی کرا لیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یرغمال بنائے جانے کے واقعے سے عام لوگوں کو خطرہ نہیں، تاہم پولیس نے لوگوں کو معبد کے قریب نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

معبد میں صبح 11 بجے پولیس بلائی گئی تھی اس کے بعد یرغمال بنانے والے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص عمارت میں داخل ہوا تو سب مریں گے، تمہیں کچھ کرنا ہوگا، میں اسے مرتا دیکھنا نہیں چاہتا، جس کے بعد براہِ راست نشر کی جانے والی دعائیہ نشریات بند کر دی گئی۔

ٹیکساس کی شہری خاتون وکٹوریا فرانسس نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ وہ شخص یہ بھی کہہ رہاتھا کہ اس کے پاس بم ہےوکٹوریا کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ دعائیہ نشریات براہِ راست دیکھ رہی تھی ملزم کااشتعال بڑھتا جارہا تھا، جیسے جیسے ملزم کا غصہ بڑھتا جا رہا تھا، ساتھ ہی دھمکیاں بھی بڑھ رہی تھیں تم نے غلطی کی تو ذمے دار تم ہو گے، یہ دھمکی دینے کے بعد ملزم ہنسا۔

ایران پرامریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین کا سخت ردعمل

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے اپنا نام محمد صدیقی بتایا ہے تاہم عافیہ صدیقی کے وکیل نے واضح کیا ہے کہ ملزم اپنی جو شناخت بتا رہا ہے وہ غلط ہے کاؤنسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے بھی واضح کیا ہے کہ وکیل ہی کی بات درست ہے، ملزم اپنی غلط شناخت بتا رہا ہے ملزم کے پاس بم ہونے کے دعوے کی بھی پولیس نے تصدیق نہیں کی ہے-

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک بیان میں یرغمال بنانے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے ہیوسٹن چیپٹر نے بیان میں کہا، "یہ عبادت گاہ کے خلاف یہ سام دشمن حملہ ناقابل قبول ہے۔” "ہم یہودی برادری کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ہم دعا کرتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے حکام یرغمالیوں کو فوری طور پر آزاد کرانے اور انہیں محفوظ مقام تک پہنچانے کے قابل ہوں۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم یہ اچھی طرح سے بتانا چاہتے ہیں کہ یرغمال بنانے والا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا بھائی نہیں ہے، جو اس علاقے میں بھی نہیں ہے جہاں یہ ہولناک واقعہ ہو رہا ہے”۔ "ہم چاہتے ہیں کہ یرغمال بنانے والا جان لے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ اس فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور آپ کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں ڈاکٹر عافیہ کا خاندان ہمیشہ قانونی اور غیر متشدد طریقوں سے اپنی بہن کی قید سے رہائی کی وکالت میں ثابت قدم رہا ہے۔

یہودی عبادت گاہ کی جانب سے دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ایران پرامریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین کا سخت ردعمل

واضح رہے کہ عافیہ صدیقی کو امریکا نے افغانستان میں امریکی افسران اور ملازمین پر قتل کی کوشش اور حملے کے الزام میں قید کر رکھا ہے عافیہ صدیقی کو طبی وجوہات کی بنا پر ایف ایم سی کارسویل منتقل کیا گیا تھا اور وہ 86 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں پاکستانی حکومت نے امریکی حکام کے خلاف شکایت درج کرائی جب اس نے بتایا کہ جولائی میں ایک اور قیدی نے اس پر حملہ کیا تھا۔

عافیہ صدیقی نے اپنے وکیل کو بتایا تھا کہ ان پر 30 جولائی کو ان کے سیل میں حملہ کیا گیا تھا ایک اور خاتون نے مبینہ طور پرعافیہ صدیقی کے چہرے پر گرم مائع ڈال کر کافی کا مگ توڑ دیا۔ CAIR کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیضان سید نے کہا ہے کہ حملے کے بعد عافیہ کو وہیل چیئر پر اس کے سیل سے باہر لے جایا گیا اور پھر قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔

مارچ 2003 میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اہم کمانڈر اور نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے تین بچوں کے ہمراہ کراچی سے لاپتہ ہوگئیں تھی بعدازاں امریکا نے 5 سال بعد 2008 میں انہیں افغان صوبے غزنی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی پر حملہ کیوں کیا گیا، برطانوی تنظیم کے تہلکہ خیز انکشافات

امریکی عدالتی دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عافیہ کے 9/11 کے سرغنہ سے تعلقات ہیں انسداد دہشت گردی کے گروپوں نے اسے "لیڈی القاعدہ” کا نام دیا ہے عافیہ صدیقی کے پاس سے 2 کلو سوڈیم سائنائیڈ، کیمیائی ہتھیاروں کی دستاویزات اور دیگر چیزیں برآمد ہوئی تھیں جن سے پتہ چلتا تھا کہ وہ امریکی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھیں۔

دوسری جانب جب عافیہ صدیقی سے امریکی فوجی اور ایف بی آئی افسران نے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے مبینہ طور پر ایک رائفل اٹھا کر ان پر فائرنگ کر دی لیکن جوابی فائرنگ میں وہ زخمی ہوگئیں بعدازاں عافیہ صدیقی کو امریکا منتقل کیا گیا، ان پر مقدمہ چلا اور 2010 میں ان پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کرنے کے بعد 86 برس قید کی سزا سنا دی گئی-

امریکا کی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی نے حملہ کردیا