مزید دیکھیں

مقبول

خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز تاریخ رقم کر رہی.تحریر: جان محمد رمضان

پاکستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک...

پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 28 فیصد اضافہ

پاکستان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیلئے...

وزیراعظم شہبازشریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی

وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف نے سول سرونٹس کی پروموشن...

امریکا میں برفانی طوفان،متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

امریکا میں برفانی طوفان کے باعث متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق طوفان کےباعث ہزاروں پروازیں منسوخ اور ہزاروں صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جن ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ان میں ورجینیا، جارجیا اور شمالی اور جنوبی کیرولائنا شامل ہیں جبکہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی لوگوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سڑکوں اور ریل کی پٹڑیوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب 16 جنوری کو جنوبی بحرالکاہل میں واقع ٹونگا جزائر کے قریب زیرِ سمندر آتش فشاں پھٹنے سے امریکا کے ویسٹ کوسٹ میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے اورکیلی فورنیا سمیت کئی ریاستوں میں ساحلی علاقوں کو بند کر دیا گیا ہے، سونامی کے باعث ٹونگا جزائر میں کئی عمارتیں ڈوب گئیں۔

برطانوی الزامات بہت زیادہ 007 ٹائپ فلمیں دیکھنے کا نتیجہ ہیں ،چین

سونامی کی یہ لہریں بحر الکاہل میں زیرِ سمندر آتش فشاں پھٹنے سے پیدائی ہیں، جس سے آنے والے زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 4 نوٹ کی گئی آتش فشاں پھٹنے کا منظر خلاء سے بھی دیکھا جا سکتا تھا، سیٹیلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباً 5 کلومیٹر چوڑے علاقے پر پھیلی راکھ کا غبار فضا میں 17 کلو میٹر تک بلند ہو رہا ہے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔

’ایک بچہ‘پالیسی :چین میں شرح پیدائش کی کم ترین سطح ریکارڈ

آتش فشاں پھٹنے کے بعد 20 فٹ بلند لہریں ٹونگا جزائر کی جانب بڑھنا شروع ہوئیں، جنہوں نے کئی عمارتوں اور رہائشی مکانات کو ڈبو دیا، سڑکوں پر اب بھی کئی فٹ تک پانی جمع ہے۔

ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ سے ڈھائی گنا لمبا ایسٹرائڈ زمین کے قریب سے گزرے گا