اسلام آباد:مساجد میں داخلے کے لیے مکمل ویکسینیشن ضروری ہوگی:این سی او سی کے بڑے فیصلے،اطلاعات کے مطابق این سی او سی اجلاس میں بڑے اہم فیصلے کیئے گئے ہیں جن کے مطابق مساجد میں داخلے کے لیے مکمل ویکسینیشن کی شرط عائد کر دی گئی،

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے

اسلام آباد این سی او سی ہیڈآفس سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ اس اجلاس میں ملک میں بیماریوں کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران ملک بھر سے آمدہ رپورٹ کے مطابق کچھ متفقہ فیصلے کیے گئے جن کے مطابق :

اس اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مساجد / عبادت گاہوں میں صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو نماز کی اجازت ہے۔جس نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہوگی اس سے مسجد میں داخل ہونے کے حوالے سے معذرت کی جائے گی

اس اہم اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ تمام افراد کےلیے ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے

اس حوالے سے مزید یہ معلوم ہوا ہے کہ قالین وغیرہ کو ہٹایا جائے گا اور صاف فرش پر نمازیں ادا کی جائیں گی ، اس کے ساتھ ساتھ مساجد میں بھی نمازیوں کے درمیان 6 فٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

این سی او سی کے اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بوڑھے اور مریض ان دنوں میں مساجد میں داخل نہیں ہوسکیں‌ گے، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا اور دیگر بیماریوں سےمحفوظ رہنے کےلیے بار بار ہاتھ کی صفائی ضروری ہے

اس اجلاس میں یہ بھی طئے کیا گیا ہےکہ کوشش کی جائے کہ مساجد میں رش کم سے کم رکھا جائے تاکہ کورونا اور دیگر ملتے جلتے وائرسز سے محفوظ رہا جاسکے

اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں یہ بھی بات طئے ہوئی کہ نمازی حضرات کوشش کریں کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے وضوکرکے آیا کریں‌، اس کے ساتھ ساتھ وینٹیلیشن کے لیے دروازے/کھڑکیاں کھولنا؛ ترجیحاً کھلے میں نماز کا اہتمام کرنا بھی ضروری قراردیا گیا ہے

این سی او سی کے اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہےکہ نمازجمعہ کےلیے کم سے کم وقت رکھا جائے تاکہ کورونا کے پھیلاوسے محفوظ رہ سکیں‌

Shares: