پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہو گئے-
باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 16 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 7 ہزار 978 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
امریکا نے16ممالک کوخطرناک قراردیا
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 248 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد رہی
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 23، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 92 ہزار 519، پنجاب میں 4 لاکھ 76 ہزار 420، اسلام آباد میں ایک لاکھ 26 ہزار 473، بلوچستان میں 34 ہزار 342، آزاد کشمیر میں 37 ہزار 572 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 642 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 151 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 812، خیبرپختونخوا 5 ہزار 996، اسلام آباد 979، گلگت بلتستان 188، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 755 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ہندوستان میں کورونا کے 2 لاکھ 34 ہزار نئے کیسز سامنے آئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 34 ہزار 281 نئے معاملے درج کئے گئے اس دوران 893 افراد ہلاک ہو گئےفی الحال ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 18 لاکھ 84 ہزار 937 ہے جو کہ مجموعی کیسز کا 4.59 فیصد ہے۔ جبکہ یومیہ مثبت کیسز کی شرح 14.50 فیصد تک پہنچ گئی ہےجبکہ انڈیا میں کورونا ویکسین کی ایک ارب 65 کروڑ 70 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔