پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ کی ویڈیو وائرل کرنے پر اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ 15 دن میں ان کی والدہ سے متعلق دیئے گئے بیانات واپس لیں اور معافی مانگیں بصورت دیگر نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔
شرمیلا فاروقی کے "بےشرم عورت” کہے جانے پر نادیہ خان کا ردِعمل
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں صبور علی کی شادی میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی تھیں نادیہ خان ان سے پوچھتی ہیں مجھے ایک بات بتائیں انیسہ کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے، اتنا حسین۔
جس پر انیسہ فاروقی جواب دیتی ہیں کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں۔ نادیہ ان سے کہتی ہیں آپ نے کس سے سیکھا ہے جس پر انیسہ فاروقی کہتی ہیں کہ میں نے شرمیلا سے میک اپ کرنا سیکھا ہے۔
میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے ،حریم شاہ
اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کو بے شرم عورت قرار دیا اورشرمیلا فاروقی نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کروائی تھی۔
تاہم نادیہ خان کا شرمیلہ فاروقی کی تنقید اور انہیں بےشرم عورت کہنے پر خاموش نا رہیں اور اداکارہ نے شدید ردِعمل دیا تھا، نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے ایسے رویے پر ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے، مجھ سے اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں۔