لاہور کے غازی آباد علاقہ سے 12 افراد گرفتار، مختلف جرائم کے تحت مقدمات درج

0
37

لاہورمیں غازی آباد پولیس نے مختلف کاروائیوں‌ کے دوران 12 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر قمار بازی اور دیگر الزامات ہیں. ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق غازی آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مختلف کاروائیوں میں جدید الیکٹرونک گیمز پر جواء کھیلنے والے 11 قمار باز گرفتار کئے جن میں‌ فیضان، وسیم، یوسف، ساجد، افتخاراور نعمان وغیرہ شامل ہیں‌جبکہ اسی طرح‌ ایک اور کاروائی میں غازی آباد پولیس نے غیر قانونی پیٹرول ایجنسی چلانے والے ملزم رحمت کو گرفتار کیا اور مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں.

لاہو رمیں ان دنوں‌ قمار بازوں‌کے خلاف خاص طو رپر آپریشن کیا جارہا ہے

Leave a reply