رومان رئیس نے شاداب خان کی وکٹ حاصل کرنے کے باوجود جشن کیوں نہیں منایا؟وجہ بتادی

0
78

ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے شاداب خان کی وکٹ حاصل کرنے کے باوجود جشن نہ منانے کی وجہ بتادی-

باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میدان میں اترے۔اسی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ رومان رئیس نے گزشتہ 6 سال پی ایس ایل کے میچز کھیلے تھے تاہم اس بار وہ ملتان سلطانز کا حصہ ہیں۔

9 چھکوں کے باوجود شکست:کپتان شاداب خان کی بے بسی کے آنسوؤں نے سب کوجھنجھوڑدیا

پی ایس ایل سیزن 7 کا ایسا میچ جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان چھکوں، چوکوں کی بارش کر کے 91 رنز کی بھرپور اننگز کھیل کر ملتان سلطانز کے ہاتھ سے میچ تقریباً چھین چکے تھے کہ ایسے میں رومان رئیس اہم کھلاڑی شاداب خان کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے اور ملتان سلطانز کو پھر سے میچ میں کامیابی کا موقع ملا تاہم رومان نے جشن نہیں منایا-

رومان رئیس نے اہم وکٹ لینے کے باوجود جشن نہ منانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جس ٹیم کے ساتھ انہوں نے گزشتہ 6 پی ایس ایل کھیلے اور اس ٹیم نے ان کا کیریئر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس لیے شاداب خان کی اہم وکٹ لینے کے باوجود احتراماً جشن نہیں منایا میں میچ سے قبل ہی ذہن بنا چکا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کسی بھی کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر احتراماً جشن نہیں مناؤں گا کیونکہ اس ٹیم نے انہیں ہر مشکل وقت میں سپورٹ کیا تھا۔

پی ایل ایس 7: سنسنی خیرمقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست:ملتان سلطانزکی…

رومان رئیس کا کہنا تھا کہ پروفیشنل ازم اپنی جگہ پر موجود تھا اور جس ٹیم کے لیے کھیل رہا تھا اس کی کامیابی کے لیے پورا زور لگا دیا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ سے جذباتی وابستگی اور احترام تھا اس کا بھی خیال رکھا۔

خیالرہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں فتح تو ملتان سلطانز کے نام رہی لیکن مخالف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے شائقینِ کرکٹ کے دِل جیت لیے 218 رنز کے تعاقب میں شاداب خان نے محض 42 گیندوں پر 91 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ایک چٹان کی طرح کریز پر جمے رہے۔

آل راؤنڈر شاداب خان کی اننگز میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے لیکن شاداب کی بیٹنگ ٹیم کو فتح حاصل نہ کراسکی جس کا ملال شاداب کے چہرے پر بھی بخوبی دکھائی دیا ناصرف شائقین کرکٹ شاداب کی ڈھارس بندھاتے رہے بلکہ ساتھی کرکٹر حسن علی نے شاداب کے لیے خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔انہوں نے لکھا کہ ‘کپتان ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، آج آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگا، ہمیں آپ کا ساتھ میسر تھا۔’

چیمپئن ٹیموں کوکس چیز سے فرق نہیں پڑتا: محمد رضوان نے صاف صاف بتادیا

تاہم شاداب کا اپنی ٹیم کو جتوانے کا جذبہ ٹوئٹر صارفین کا بھی دل جیت گیا اور شاداب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے کچھ مداحوں نے شاداب کو ‘ون مین آرمی’ کے لقب سے نوازا تو کچھ نے کہا کہ ہم نے صرف شاداب کے لیے اسلام آباد کو سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا نواں میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔

دوسری جانب انگلش کرکٹرز پی ایس ایل میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئے کرس جورڈن، جیسن رائے اور جیمز ونس نے مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ببل میں پہنچ گئے ہیں، کرس جورڈن کراچی کنگز، حسین رائے اور جیمز ونس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے تینوں کرکٹرز کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

کینگروز کو پاکستانی سرزمین پرعرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض چکانا ہوگا ،جیف لاسن

Leave a reply