چیمپئن ٹیموں کوکس چیز سے فرق نہیں پڑتا: محمد رضوان نے صاف صاف بتادیا

0
35

لاہور:چیمپئن ٹیموں کوکس چیز سے فرق نہیں پڑتا: محمد رضوان نے صاف صاف بتادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 7 میں شامل ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے میچ میں پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عام طور پر ٹاس جیتنے کے بعد ہم بولنگ ہی کرتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ چیمپئن ٹیموں کو ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اچھی ٹیموں کو پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے فرق نہیں پڑتا ۔رضوان نے مزید کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں کیوں کہ نتیجہ اچھی کرکٹ پر ہی آتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ر وز پی ایس ایل 7 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6 رنز سے شکست دے دی تھی۔پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو ملتان سلطانز مسلسل 3 میچ جیت کر پہلے نمبر موجود ہے۔

ادھرپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 میں شامل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا تین مسلسل شکستوں کے بعد بیان سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم نے محمد نبی کے ہمراہ میچ سے لی گئی تصویر اور ایک پوسٹ شیئر کی ۔بابر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ وہ شروعات نہیں جس کی ہم تیاری کررہے تھے لیکن ابھی بھی بہت کچھ آنے والا ہے‘۔

 

کراچی کنگز کے کپتان نے مزید لکھا کہ اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اسے بدل سکتے ہیں کیوں کہ ختم ہونے تک کبھی کچھ ختم نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز کو مسلسل تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، مسلسل تیسری ناکامی سے دوچار ہونے والی کراچی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخر میں ہے اور یہ وہ واحد ٹیم ہے جو اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

Leave a reply