عید کے مبارک موقع پر رخت سفر باندھ لیا ،کیوں اور کون ہیں‌یہ بیچارے ؟ ضرور جانیئے

0
46

لاہور: سارا سال شہروں میں محنت مزدوری کرنے والے جب عید کے موقع پر گھر جاتے ہیں تو پھر شہروں میں ویرانی چھاجاتی ہے تب پتہ چلتا ہے کہ ان پردیسیوں سے کتنی رونق ہوتی ہے . حسب سابق اس مرتبہ بھی عید قربان اپنے پیاروں کے سنگ منانے کے لیے پردیسوں نےرخت سفر باندھ لیا، شہر کے مختلف بس اڈوں پررش، بسیں ناپید ہو گئیں اورمسافر انتظار کی سولی پر لٹک گئے۔

دوسری طرف حکومتی اقدامات کے باوجود مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے بسوں کی قلت کا سامنا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹرز بھی بڑی دیہاڑی لگانے کے چکر میں منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں۔مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ صبح سے انتظار کر رہے ہیں کوئی بس ہی نہیں مل رہی، ان حالات میں اپنوں کے ساتھ عید گزارنا مشکل لگ رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بس اڈوں پر سہولیات کی فراہمی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، کرایوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے پر انتظامیہ مکمل طور پرناکام دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو عید کے موقع پر خواری کا سامنا ہے۔

Leave a reply