کھڈیاں خاص بلدیہ کی بے حسی پر انجمن تاجران پھٹ پڑی. جمعہ کو بھرپور احتجاج کا اعلان. تفصیلات کے مطابق کھڈیاں شہر کے تمام گلی محلوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے. گٹر ابلنے سے سڑکوں پر پانی تیرتا دکھائی دیتا ہے جس سے کاروبار بری طرح ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے. جس پر انجمن تاجران نے آج پریس کانفرنس کی اور بلدیہ کی بے حسی پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جس میں جمعہ کو دوپہر 2 بجے بلدیہ چوک کھڈیاں میں مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام تمام تاجر تنظیمیں بھرپور احتجاج کریں گی
کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

Shares: