کشمیری رعایت کے مستحق نہیں‌، عیدالاضحی فوج کی موجودگی میں منائیں تو ٹھیک ورنہ ! بھارتی جرنیلوں کی خباثت ننگی ہوگئی

سری نگر: بھارتی قابض افواج نے کشمیری مسلمانوں کے لیے مساجد کے دروازے بھی بند کردیئے ،عید الاضحیٰ کی ادائیگی بھی بھارتی فوجیوں کی مرضی سے مشروط قرار دے دی گئی . اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں عیدالاضحی پر بھی کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری نگر سے ذرائع کے مطابق قابض حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید کی نماز کے لیے کسی بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ جمعہ والے دن کم لوگوں کا اجتماع ہونے کے باوجود ہنگامے پھوڑ پڑے تھے۔ادھر خبریں ہیں کہ مقبوضہ وادی میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہنگامی حالات کے پیش نظر اشیائے خورونوش کا ذخیرہ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد وادی بھر میں قابض بھارتی فوج کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ادھر مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا ساتواں روز ہے جس کے سبب گھروں میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے لگی ہیں۔ کشمیری عوام میں بھارتی اقدامات پر غم وغصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

Comments are closed.