حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں،آصف زرداری

0
53
تیر کا نشان فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش،آصف زرداری کا پیغام

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں ،دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

باغی ٹی وی :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفون پر سابق صدر آصف زرداری سے خیریت دریافت کی آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ٹیلیفونک گفتگوکےدوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو بھی ہوئی دونوں رہنماوں نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی۔

پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان:اعلان کرتے ہوئے لگ رہے تھے پریشان

جے یوآئی کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان آج رائیونڈروڈ لاہور میں علما مشائخ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

یاد رہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 2 روزہ دورے پر گزشتہ روز لاہورپہنچے تھے اور پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس کی بھی صدارت کی تھی مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والا اجلاس اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، حمزہ شہباز،مریم نواز، اکرم درانی، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔

سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق بل متفقہ طورپر منظورکرلیا

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن سے ورچوئل شرکت کی جبکہ اجلاس میں پہلے لانگ مارچ ہوگا یا ان ہاؤس تبدیلی سمیت تمام آپشن پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، سیاسی لوگ ہیں، اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں، اب حالات بدل گئے ہیں اور حالات کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

لندن کے قدیم لگزری ہوٹل نے سکھ ڈاکیے کو اعزاز میں کیا گفٹ دیا:دلچسپ اورناقابل یقین…

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے، عدم اعتماد لانے کیلئے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے ہوم ورک مکمل کریں گے پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لائیں گے، حکومتی اتحادی جماعتوں سے درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد ختم کریں۔

شہبازشریف کی جیل نہ جانے کی کوششیں دم توڑنے لگیں

Leave a reply