روس،یوکرین جنگ کاخدشہ:امریکہ برطانیہ سمیت دیگرممالک کی اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

0
104

نا صرف امریکہ نے روسی افواج کے یوکرین پر حملے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی ہے بلکہ برطانیہ سمیت کئی دوسرے ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو وہاں سے نکل جانے کی اپیل کی ہے-

باغی ٹی وی : "بی بی سی ” کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی فوجی کارروائی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین میں باقی تمام امریکی شہریوں سے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا کا منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون متاثرین میں برابر تقسیم کرنےکا فیصلہ

وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتی ہیں۔ امریکی شہری اگلے 48 گھنٹے میں ملک چھوڑدیں اگر ماسکو یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو وہ امریکیوں کو بچانے کے لیے فوج نہیں بھیجیں گے-

وائٹ ہاوس کے مطابق روسی حملے کا آغاز فضائی بمباری سے ہوگا جس کے باعث یوکرین چھوڑنے والے افراد کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور شہریوں کی زندگی بھی خطرے میں ہوگی۔

بائیڈن نے این بی سی نیوز کو بتایا، "امریکی شہریوں کو اب چلے جانا چاہیے ہم دنیا کی سب سے بڑی فوجوں میں سے ایک کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔ یہ بہت مختلف صورتحال ہے اور چیزیں تیزی سے ہاتھ سے نکل سکتی ہیں۔”

روس کا گرد گھیرا تنگ:روسی وزیر خارجہ احتجاجا مشترکہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کوئی ایسا منظر نامہ ہے جو انہیں فرار ہونے والے امریکیوں کو بچانے کے لیے فوج بھیجنے کا اشارہ دے سکتا ہے، بائیڈن نے جواب دیا: "ایسا نہیں ہے۔ یہ ایک عالمی جنگ ہے جب امریکی اور روس ایک دوسرے پر گولی چلانا شروع کر دیتے ہیں۔ ہم اپنے سے بالکل مختلف دنیا میں ہیں-

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے آسٹریلیا کے دورے پر جمعہ کو کہا کہ حملہ کسی بھی وقت شروع ہو سکتا ہے، اور واضح رہے کہ اس میں اولمپکس کے دوران بھی شامل ہے چین میں سرمائی اولمپکس 20 فروری کو ختم ہونے والے ہیں۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سولیون نے کہا ہے کہ روس یوکرین پر بیجنگ میں جاری سرمائی اولمپکس کے دوران حملہ کر سکتا ۔ روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر مزید فوجی بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پیوٹن جانتے ہیں یوکرین پر حملہ بہت بڑی غلطی ہوگی،جوبائیڈن

انہوں نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کا حکم دے سکتے ہیں۔یہ نہیں کہہ سکتے کے پیوٹن نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اس کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، نیدرلینڈز، لیٹویا، جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی یوکرین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے اپنے انتباہ میں لٹویا نے "روس کی طرف سے سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ” کا حوالہ دیا۔

روس سرحد کے قریب 100,000 سے زیادہ فوجیوں کو جمع کرنے کے باوجود یوکرین پر حملہ کرنے کے کسی بھی منصوبے کی بارہا تردید کرتا رہا ہے لیکن اس نے ابھی پڑوسی ملک بیلاروس کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کی ہیں اور یوکرین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ سمندر تک اس کی رسائی کو روک رہا ہے۔

دوسری جانب روس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک جھوٹی معلومات فراہم کر رہے ہیں

اسرائیلی پولیس نےنیتن یاہو کےبیٹےاورمعاونین کے موبائل پر’اسپائی ویئر‘کااستعمال…

Leave a reply