دہلی میں‌ کس اہم مقام پر ہو سکتا ہے حملہ؟ بھارتی ایجنسیوں کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا کے یوم آزادی 15 اگست کو ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں‌ لال قلعہ پر حملہ ہو سکتا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اس بات پر الرٹ جاری کیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ آور افغانستان کے پاسپورٹ پر بھارتی دارالحکومت میں داخل ہوسکتے ہیں، بتایا گیا ہے کہ لال قلعہ کے تین کلومیٹرکے دائرے میں عسکریت پسند مبینہ طور پر حملہ کر سکتے ہیں، بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عسکریت پسند سیور، گڈھے اور دیگر راستوں کا استعمال کرکے حملہ کرسکتے ہیں،

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند آئی ای ڈی، سرکاری گاڑی اور وردی کا استعمال کرسکتے ہیں، ہندوستانی ایجنسیوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ تین سے چارعسکریت پسند نئی دہلی میں داخل ہوسکتے ہیں، یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے کچھ مشکوک فون کال انٹرسیپٹ کی ہیں جن کے بعد اس ارادے کی تصدیق ہوسکی ہے، بھارتی ایجنسیوں نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی مبینہ طور پر لکھنو، دہلی اور غازی آباد میں حملے کروااسکتی ہے۔

Comments are closed.