عید کے بعداسحاق ڈار کے ساتھ کیا شرمناک سلوک ہوگا ، خبرنے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد: نواز شریف فیملی کے ایک اور چہتے اور قریبی رشتہ دار سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عید کے بعد شامت آنے والی ہے.معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی ضبط کردہ جائیداد عید کے بعد نیلام کی جائے گی۔لوتفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ پبلک آفس ہولڈرز اور پرائیوٹ شخصیات سے اربوں روپے ریکور ہوگئے، جس نے بھی ملک کا پیسہ لوٹا اُسے رقم ہر صورت واپس کرنا ہوگی بصورت دیگر جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔

شہزاد اکبر نے بتایا کہ یوسف عباس کے اکاؤنٹس میں ٹی ٹیز کے علاوہ 80 کروڑ روپے ملے، اکاؤنٹس سے اتنے پیسے برآمد ہوئے جنہیں ملا کر شمیم شوگر مل بنا لی جاتی۔اُن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی ایک ارب روپے کی جائیداد اور پیسہ ضبط کیا جاچکا جسے عید کے بعد نیلام کیا جائے گا، شریف فیملی نے قوم کا پیسہ لوٹ کر خود کھایا جبکہ اومنی گروپ نے مل کر پیسہ کھایا۔یاد رہے کہ اس وقت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان دنوں برطانیہ میں پناہ لیے ہوئے اور پاکستان میں اپنے خلاف کیسز کے سلسلسے میں وہ پاکستان نہیں آنا چاہتے

Comments are closed.