پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں، ہم نہیں پوچھتے کہ آپ کے پاس کتنا پیسہ ہے؟ کونسی زبان بولتے ہیں۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈ یکل کالج میں 500 بستروں اور 18 جدید ترین آپریشن تھیٹروں پر مشتمل سرجیکل کمپلکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور دیا۔
مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کے انتہائی قریبی دوست سے ملاقات
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاستدان آکر بڑے بڑے دعوے تو کرتے ہیں، دی اکانومسٹ کے مطابق ایشیا میں پبلک پرائیویٹ کا بہترین ماڈل کراچی میں ہے، کراچی اور پاکستان کے لئے صحت کی اچھی سہولتیں فراہم کرتے ہیں بین الاقوامی اداروں کی طرح ادارے چلا رہے ہیں، صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بہترین مثال ہے، شہید محترمہ کی خواہش کے مطابق کام کررہے ہیں،جب جے پی ایم سی آتے ہیں تو کوئی نیا کام شروع ہوتا ہے، کراچی کے ہیلتھ کئیر انفراسٹرکچر کےلئے ادارے کا کام اہم ہے مفت علاج اور کھانے تک کا خیال رکھ رہے ہیں۔
مادر پدر آزادی خطرناک، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی،وزیراعظم
پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہاں پر ہر پاکستانی کو سہولت مل رہی ہے، ہم یہ نہیں پوچھتے کہ آپ کہاں سے آئے ہو اور کون ہو؟ جو کام پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کررہا ہے وہ کوئی نہیں کررہا، ایس آئی یو ٹی میں بہترین کام ہورہا ہے، یہ کام آپ کے سامنے ہے-
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نے ڈیلیور کیا، دی اکانومسٹ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبہ سندھ کو مثالی قرار دیا آخری بار جب جناح اسپتال آیا تھا تو ایک سائبر نائف تھا، اب دو سائبر نائف ہیں، سندھ حکومت نے ایس آئی یوٹی کے ساتھ شراکت داری کی، سائبر نائف کینسر کا تیز ترین علاج ہے دنیا کا واحد ادارہ ہے جہاں مفت علاج ہورہا ہے، گورننس کے ہر جگہ ایشو ہوتے ہیں، جدوجہد کرنا پڑتی ہے، سندھ میں صحت کے نظام میں انقلاب شروع ہوا ہے۔
جن لوگوں کو آج چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آ گیا ہے وہ گھبرائے ہوئے ہیں،وزیراعظم
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، شہریوں کے دروازے تک مفت علاج فراہم کرنا چاہتے ہیں، ادیب صاحب اور ایس آئی یو ٹی کا کام آپ کے سامنے ہے، کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں میں سینٹرز بننے جارہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی سندھ کی مثال اور پہچان ہے، تمام اضلاع میں اب دل کے امراض کا مفت علاج فراہم کررہے ہیں، بچوں کا مفت اور معیاری علاج فراہم کررہے ہیں لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں، کہتے ہیں پیپلز پارٹی کراچی میں سرمایہ نہیں لگاتی، سارے سوالات کا جواب یہ جناح اسپتال ہے-








