مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کے انتہائی قریبی دوست سے ملاقات

0
66

مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کے انتہائی قریبی دوست سے ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تحریک انصاف کے رہنمااور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے

خبر رساں ادارے کے مطابق مولانا فضل الرحمان اورجہانگیر ترین کی ملاقات گزشتہ شب ہوئی جس کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ،ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں جہانگیر ترین سے تعاون مانگ لیا ہے، تا ہم ابھی تک جہانگیر ترین کی جانب سے کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا گیا

واضح رہے کہ لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان کی چند روز قبل چودھری برادران سے ملاقات ہوئی، اس سے قبل شہباز شریف سے ملاقات ہوئی،مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دوسری جانب ن لیگ بھی متحرک ہے، حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کےرہنماؤں سے بھی اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز شہباز شریف نے چودھری برادران سے ملاقات کی ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی 14 برس بعد چودھری برادران کے گھر گئے اور ملاقات کی، شہباز شریف نے چودھری شجاعت کی عیادت کے علاوہ تحریک عدم اعتماد کے لئے چوھدری برادران سے تعاون مانگا ہے

سپیکر اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملے تھے،ن لیگی سابق رکن اسمبلی نے بھی چودھری برادران سے ملکر ق لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی،اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ق لیگ میں شامل ہونیوالے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کے فروغ اور غربیوں کی بھلائی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے، اس وقت ملک کو سیاسی بحران کی طرف لیجانے کا کوئی بھی متحمل نہیں ہو سکتا عوام کو ریلیف دینے کا عملی طور پر سب کو مظاہرہ کرنا ہو گا ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبر آلود ہے، سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا

جہانگیر ترین ہمخیال گروپ کی وزیراعظم سے کیا ہوئی باتیں؟ سب پتہ چل گیا

وزیراعلیٰ بزدار نے جہانگیر ترین گروپ کے اراکین کو کونسی کروائی یقین دہانی؟

کتنے عرصے سے وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا ؟ جہانگیر ترین نے عدالت پیشی کے موقع پر کیا اہم اعلان

جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت جانیوالے اراکین نے حکومت کو لگائی دھمکی

جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟

ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہو گئے،جہانگیر ترین

ایک سیاسی شخصیت جہانگیر ترین کیس میں اسلام آباد سے کالز کرتی ہے،اہم انکشاف

وزیراعظم کی ہدایت؟ جہانگیر ترین سے اہم شخصیت کی ملاقات

جہانگیر ترین کیخلاف درج ایف آئی آر کا از سر نو جائزہ شروع

جہانگیر ترین کو بڑی خوشخبری مل گئی

وزراء سمیت کتنے اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت آئے؟

ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے یا نہیں ؟ جہانگیر ترین نے بتا ہی دیا

جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

یوٹرن…..جہانگیر ترین گروپ بھی یوٹرن لینے پر مجبور ہو گیا

Leave a reply