وزیر داخلہ شیخ رشید سے ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی نے ملاقات کی-
باغی ٹی وی : ملاقات کے دوارن شیخ رشید نے کہا کہ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، افغانستان میں ممکنہ انسانی المیے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ملاقات میں پاک ایران بارڈر پر فینسگ کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات
شیخ رشید نے کہا کہ غیرقانونی انسانی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کے لیے فینسگ کا کام مکمل ہونا ضروری ہے پاکستان اور ایران کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتی، مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید پر ایران کے مشکور ہیں
افغانستان کے حالات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وسائل کی قلت سے افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، اقوام عالم کو انسانیت کے ناطے افغان عوام کی مدد کرنی چاہیے خطے میں پائیدارامن اورافغان عوام کی فلاح کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافہ افسوسناک ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے۔
وزیرستان: سیکیورٹی چیک پوسٹ میں گھسنے کی کوشش ،جوابی کاروائی میں دہشت گرد ہلاک
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث گروپ اور عناصرانسانیت کے دشمن ہیں۔ پاکستان پر دہشتگرد حملے کو ایران پر حملہ سمجھتے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی اور دیرینہ ہیں۔
قبل ازیں ایرانی وزیر داخلہ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی ، ایرانی سرحدی گارڈز کے سربراہ احمد علی گودرزی اور پاکستان میں ایرانی اتاشی مصطفی قنبر پور اور پاکستانی فوج اور سکیورٹی فورسز کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی وزیر داخلہ کے مابین اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات اور دونوں ممالک کے سرحدی امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا-








