ریاض : حوثی باغیوں کی طرف سے جزان کی سرحد سے سعودی عرب میں چھاپہ مارکارروائیوں کے بعد سعودی عرب نے حجاج کرام کی سیکورٹی کے پیش نظر اہم فیصلے کردیئے ہیں. اطلاعات کے مطابق حوثیوں کی طرف سے حجاج کرام کے خلاف کسی بھی مسلح کارروائی کا موثر جواب دینے کے لیے اپنا ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا ہے.
عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک طرف سعودی فوج جنوبی سرحد پر حوثی ملیشیا کی بساط لپیٹنے میں مصروف ہے تو دوسری جانب وزارت دفاع مستعدی اور تربیت کی اعلیٰ ترین سطح کے ساتھ سعودی مسلح افواج کی تمام شاخوں کے ذریعے حج مشن میں بھی شریک ہے۔سعودی وزارت دفاع بیت اللہ کے حجاج کرام کی خدمت کے سلسلے میں اپنی اعلی ترین افرادی قوت اور فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔
#صورة_الدفاع
قوات الدفاع الجوي الملكي السعودي
كالشمسِ "نُنير الأمان "
وكالضياء " نُهيب الظلام "#حج1440
#العالم_في_قلب_المملكة #شعائر_آمنه_بقوات_مخلصة pic.twitter.com/fXPB7L7tLA— وزارة الدفاع (@modgovksa) August 11, 2019
اسی سلسلے میں سعودی وزارت دفاع نے ٹویٹر پر میزائل شکن سسٹم کی دو تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ یہ سسٹم سعودی ایئر ڈیفنس فورس کی جانب سے مکہ مکرمہ میں نصب کیا گیا ہے۔ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے دونوں تصاویر کو بڑی پذیرائی اور پسندیدگی حاصل ہوئی ہے۔