بیٹی کے واٹس ایپ اسٹیٹس نے ماں کی جان لے لی

0
65

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بیٹی کے واٹس ایپ اسٹیٹس نے ماں کی جان لے لی-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا جہاں 20 سالہ پریتی نے ایک واٹس ایپ اسٹیٹس لگایا جو پڑوس میں رہتی اس کی 17 سالہ دوست کو ناگوار گزرا، اسے لگا کہ یہ اسٹیٹس اس کے لیے لگایا گیا ہے۔

بھارت میں مزید 54 چینی ایپس پرپابندی

بھارتی میڈیا کے مطابق 17 سالہ لڑکی اپنی ماں، بہن اور بھائی کے ساتھ، پریتی پرساد کی رہائش گاہ پر پہنچی جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان ہونے والی بحث ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، جس میں بچی کی 49 سالہ ماں کو بھی چوٹیں آئیں زخمی ماں کو اسپتال لے جایا گیا، تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اگلے روز علاج کے دوران وفات پاگئیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کو اور بھی بیماریاں تھیں لیکن لڑائی کے دوران پسلیوں میں اندرونی چوٹیں آئیں، جو اس کی موت کا سبب بنی پولیس نے کیس میں واٹس ایپ اسٹیٹس پر کسی کے گھر گھس کر خاتون کو مارنے پر تین لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں دو خواتین شامل ہیں اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے-

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس نے انہیں 15 فروری تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

جبکہ 20 سالہ پریتی کا کہنا ہے کہ اس کا اسٹیٹس اس کی دوست کے لیے تھا ہی نہیں بلکہ ایک سی پوسٹ تھی-

بھارت میں 87 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Leave a reply