لاہور:سوشل میڈیا مہم کیس : میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کی حاضری معافی اور ان کا پلیڈر مقرر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس فیصلے کے بعد بہت سے حالات کےبدل جانے کے امکانات ہیں
دوسری طرف میشا شفیع اور علی ظفر کے کیس کی سماعت کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا، میشا شفیع کے وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میشاء بیرون ملک مقیم ہیں لہٰذا حاضری کی معافی اور ان کی جگہ پلیڈر مقرر کرنے کی اجازت دی جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے میشاء شفیع اور ماہم جاوید کی حاضری معافی کی درخواستیں بلاجواز قرار دے کر مسترد کر دی تھیں۔جس کے بعد مشیا شفیع بہت زیادہ دباو میں تھیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عدالت نے ملزمان کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروا کے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہےعدالت نے ملزمہ عفت عمر، فیضان رضا، حسیم الزمان، فریحہ ایوب، علی گل اور لینا غنی کو بھی طلب کر رکھا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ یہ کیس مزید دلچسپ صورت حال اختیار کرجائے گا
یاد رہے کہ اس سے پہلے ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا تھا جس کے مطابق میشا شفیع سمیت ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی، مذکورہ ملزمان اپنی صفائی میں عدالت کے سامنے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔
دوسری طرف علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ بہت پُرامید ہیں کہ انصاف ان کو سرخرو کرے گا اور وہ کامیاب لوٹیں گے
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”466414″ /]








