بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

0
35

بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

مسلم لیگ( ق) کے مرکزی رہنما چودھری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ چودھری مونس الٰہی کے حکومت کا ساتھ دینے کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا

چودھری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ ملک کی بدلتی صورتحال کا جائزہ ضرور لینا چائیے ،10روز انتظار کیا جائے، ق لیگ عوامی تائید کے ساتھ عوامی فیصلہ کریگی، چودھری شجاعت نے واضح کردیا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، مہنگائی کے اس طوفان میں پی ٹی آئی تو زد میں آئیگی لیکن غور کررہے ہیں کہیں اتحادی نہ آجائیں، آنے والے کل اور گجرات کی بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،نوازشریف کے بتائے بغیر سعودی عرب چلے جانے پر ق لیگ نے راستے الگ کیے تھے،

واضح رہے کہ مونس الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں کہا تھا کہ وزیراعظم ایک بارپھر پی ٹی آئی والوں کو کہیں گھبرانا نہیں ہم سیاسی لوگ ہیں ،سیاستدانوں سے ملنا ہمارا کام ہے سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں جوگھر آئے ان کا خیرمقد م کرنا اور ملنا ہمارا کام ہے سیاسی معاملات اپنی جگہ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے وزیراعظم سے تعلق بنا ہے اسے نبھائیں گے

ق لیگی رہنما مونس الہیٰ کے اس بیان کے بعد حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر تنقید کی جا رہی تھی کہ گزشتہ چند دنوں میں چوھدری برادران سے اپوزیشن رہنماؤں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف کی ملاقاتوں پر پانی پھر گیا ہے اور ق لیگ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے تا ہم آج چوھدری وجاہت کے بیان کے بعد ایک بار پھر اپوزیشن کو امید مل گئی ہے اور یوں لگتا ہے کہ حکومتی کشتی پھنس چکی ہے، اتحادی کسی بھی وقت چھلانگیں لگا سکتے ہیں،

ق لیگی رہنماؤں سے شہباز شریف نے 14 برس بعد ملاقات کی جس کے بعد ق لیگ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی تھی، اجلاس میں اراکین نے تمام تر فیصلوں‌کا اختیار چودھری پرویز الہیٰ کو دے دیا تھا،پرویز الہیٰ بھی کہہ چکے ہیں کہ ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبر آلود ہے، سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

مونس الہیٰ کیا وزیراعظم سے ناراض ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

Leave a reply