میرے عزیز ہم وطنو،وزیراعظم کا جلد خطاب متوقع
وزیر اعظم عمران خان جلد قوم سے خطاب  کریں گے،
وزیراعظم قوم کو موجودہ ملکی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے،خطاب عالمی مہنگائی کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کے تناظر میں ہوگا، وزیراعظم قوم سے خطاب میں ایک بار پھر گھبرانا نہیں کہیں گے اور اعلان کریں گے کہ ہم مہنگائی میں کمی کے لئے کوشش کر رہے ہیں،
وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کر لیا وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کل بنی گالہ میں ہو گا،وزیراعظم معاشی ٹیم سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ لیں گے،وزیراعظم خطاب سے قبل معاشی ٹیم کے ہمراہ تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے،معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کے خطاب کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، وزیراعظم آفس نے معاشی ٹیم کو اسلام آباد رہنے کی ہدایت کر دی
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کور کمیٹی کے نام فائنل کر لئے گئے ،مجموعی طور پر 33 ممبران کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی وزیر اعظم عمران خان بطور چیئرمین پی ٹی آئی کور کمیٹی کے سربراہ ہوں گے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری ، پرویز خٹک اور شفقت محمود کمیٹی میں شامل ہیں خسرو بختیار، عمران اسماعیل، اسد قیصر، قاسم خان سوری اور علی امین گنڈاپور بھی کمیٹی میں شامل ہیں علی زیدی، حماد اظہر، محمود خان، شیریں مزاری، عثمان بزدار بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے، چودھری سرور، اعجاز چودھری ، مراد سعید، میاں محمود الرشید، سرور خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں عامر ڈوگر اور اعظم سواتی بھی کور کمیٹی کے رکن مقرر کئے گئے ہیں عاطف خان، فضل خان، شاہ فرمان، ارباب غلام رحیم بھی کمیٹی میں شامل ہیں حلیم عادل شیخ، بابر اعوان اور فردوس شمیم نقوی کے نام بھی شامل ہیں سیکریٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر
پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟
وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟
پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا
پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ارکان کی عدم دلچسپی، کمیٹی کا اجلاس کورم کے بغیر ہی ہونے لگ گیا
پاکستان بار کونسل کے تمام امیدواروں کی ڈگریاں چیک کرنے کا حکم
وکلا کی جعلی ڈگریوں کے حوالے سے کیس،عدالت نے اہم شخصیت کو کیا طلب
جعلی ڈگریوں پرملازمت کیس میں سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس
جعلی ڈگری کیس، عدالت نے سابق سینیٹر کو سزا سنا دی،گرفتار کرنیکا حکم








