یوکرین پر روسی حملے کے باعث یوکرینی شہریوں نے گولہ بارود سے بچنے کیلئے زیر زمین پناہ گاہوں کا رخ کیا ہے-

باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق زیر زمین پناہ گاہوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اوروہاں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ، لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے ،میڈیکل کی سہولیات تو نہ ہونے کے برابرہیں لوگ زیر زمین پناہ گاہوں کو نہیں چھوڑ رہے یہاں تک کہ خواتین زیرزمین پناہ گاہوں میں بچوں کو جنم دے رہی ہیں کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر زیر زمین پناہ گاہوں سے نومولود بچوں کی تصاویر شیئر کی ہیں ۔

یوکرین:ایٹمی تنصیبات پرروس کے میزائل حملے:امریکہ اوراتحادیوں کی طرف سے سخت ردعمل


گزشتہ روز ایک 23 سالہ خاتون نے شیلٹر ہوم میں ایک بچے کو جنم دیا ،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں بتایا گیا کہ دو گھنٹے پہلے کیف سب وے میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا کئی ایسی نوزائیدہ بچوں کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ شیلٹرہومز میں پیدا ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس میں روسی وفد نے یوکرین حملے پر معافی مانگ لی


ایک خاتون نے دارالحکومت کیف کے میٹرو سٹیشن میں اپنے بچے کواس وقت جنم دیا جب شہر بم دھماکوں کی زد میں تھا۔

یورپ کا روس کے خلاف اتحاد:فضائی راستے بند:روسی طیارے گزریں گے توگرا دیں گے:جرمنی کا پیغام

یوکرین بغیر کسی پیشگی شرط کے روس کے ساتھ امن مذاکرات پر تیار

Shares: