مزید دیکھیں

مقبول

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، عمر ایوب، علیمہ خان کی طلبی

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں...

میو ہسپتال کا دورہ، وزیراعلیٰ نے ایم ایس کو ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی میو ہسپتال آمد،...

کراچی:پارک کی کھدائی کے دوران اسلحے کی بوریاں برآمد

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں...

جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہائی مل گئی

سئیول: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول...

یوکرین پرحملے کے بعد روس کیخلاف احتجاج ،خواتین برہنہ سڑکوں پر نکل آئیں

یوکرین پرحملے کے بعد روس کیخلاف احتجاج ،خواتین برہنہ سڑکوں پر نکل آئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے یوکرین پر مسلسل حملے جاری ہیں

روس نے یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے، روس نے یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کے جانے کے لیے انسانی بنیادوں پر راہداری کھول دی ہے روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز جنگ بندی کا اعلان کیا تا کہ دو محصور شہروں بشمول اسٹریٹجک بندرگاہی شہر ماریوپول کے رہائشیوں کو انخلا کی اجازت دی جا سکے

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں راہداری 10 بجے کھولی گئی ہے جس کے ذریعے ماری پول اور ولنواکا میں موجود شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے

قبل ازیں یوکرینی صدر زیلنسکی سے امریکی سینیٹ زوم پر بات چیت کرے گی،خبر رساں ادارے کےمطابق روسی حملے کے بعد سے زیلنسکی صدر بائیڈن کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں،یہ پہلا موقع ہو گا جب روسی حملے کے بعد سینیٹ یوکرینی رہنما سے بات کرے گی،

دوسری جانب روس اور یوکرین کے سفارت کاروں کے درمیان بیلا روس کی سرحد پر ہونے والے امن مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہوگیا جس میں ایک اہم نکتے پر فریقین نے اتفاق کرلیا بیلا روس کی سرحد پر ہونے والی بات چیت کے دوران فریقین جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے بحفاظت انخلا کے لیے محفوظ راہداری بنانے پر راضی ہوگئے اس حوالے سے یوکرینی صدر کے مشیر میخائیلوپوڈولایاک کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ہماری جانب سے دو نکات عمومی جنگ بندی اور عارضی صلح پیش کیے گئے جس پر اتفاق نہیں ہوسکا تاہم بات چیت میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے

یوکرینی صدر زیلنسکی نے نیٹو اجلاس پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کا گزشتہ روز کا اجلاس کمزور اور الجھنوں سے بھرا تھا

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جتنے لوگ مریں گے وہ نیٹوکمزوری کی وجہ سے مریں گے، نیٹو اجلاس میں ظاہر کیا گیا کہ ہر کسی کے لیے یورپ کی آزادی کی لڑائی پہلا مقصد نہیں،نیٹو ممالک کی تمام انٹیلیجنس ایجنسیاں دشمن کے منصوبوں سے واقف ہیں،روس جارحیت جاری رکھنا چاہتا ہے،یوکرین ختم ہوا تو یورپ کا بھی خاتمہ ہو جائے گا، نیٹو نے جان بوجھ کر یوکرین پر نو فلائی زون کا اطلاق نہ کرنے کا فیصلہ کیا نیٹو کا ایک بیانیہ ہے کہ نو فلائی زون کے اطلاق سے روس جارحیت کو بڑھا دے گا،نیٹو ممالک اندر سے کمزور اور خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ میرے فرار ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں ،میں یہیں اپنی جگہ پر ہوں ہر دوسرے دن افواہ آتی ہے کہ میں یوکرین سے فرار ہوگیاہوں یوکرین میں اپنی موجودگی ویڈیو شیئر کررہاہوں سب دیکھ سکتے ہیں یوکرین سے کوئی بھی نہیں بھاگا ہم یہاں سب کام کرہے ہیں،ی

قبل ازیں روس نے یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ پر قبضہ کر لیا،روس نے ایٹمی پلانٹ پرقبضہ کے بعد متعدد میڈیا ویب سائٹس بلاک کر دیں،

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین معاملے پر بے بنیاد معلومات پھیلا کر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،یوکرین معاملے پر امریکہ ہی چین کو بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے،غلط معلومات پھیلانے سے امریکہ کو اپنی ذمہ داری تبدیل کرنے میں مدد نہیں مل سکتی ،یوکرین معاملے پر چین کے خلاف افواہیں گھڑنا قابل نفرت عمل ہے،

دوسری جانب یورپی ملک سپین میں برہنہ خواتین نے روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ڈیلی سٹار کے مطابق فیمنسٹ گروپ "فیمن” کی ارکان نے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں روسی سفارتخانے کے باہر یوکرین حملے کے خلاف برہنہ ہو کر احتجاج کیا فیمن گروپ مختلف مسائل پر برہنہ ہو کر احتجاج کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک برہنہ خاتون نے اپنے جسم پر یوکرین کیلئے امن کا نعرہ درج کر رکھا تھا

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک 331 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 19 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس جنگ میں اب تک 675 عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں زیادہ تر شہریوں کی ہلاکتیں آرٹلری شیلنگ، راکٹ، میزائلوں اور فضائی حملوں سے ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں ہوئی ہیں

روس نے 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ تاحال جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں مغربی ممالک نے اس حملے کے جواب میں روس پر انتہائی سخت معاشی پابندیاں عائد کی ہیں

ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں،ہم آگ میں جھونکنے والا امریکہ مدد کو نہ آیا:یوکرینی صدرکا ویڈیو پیغام

امریکی صدر جوبائیڈن کا ہنگامی فیصلہ:یوکرین کوفوجی کمک دینے کےلیے 350 ملین ڈالرامداد کا اعلان

 یورپ روس سے جنگ کرنے کےلیےتیار:سخت اقدامات،حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-

:یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

برطانیہ آسٹریلیا اور جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہ

پوتن کوملک سے باہر روسی فوج کی تعیناتی:نیٹو کے جنگی طیارے سائرن بجانےلگے:پابندیاں بھی لگ گئیں‌ 

:روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی

یوکرینی وزیردفاع کا فوجیوں کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم،

پانچ روسی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر گرا دیا، یوکرینی وزارت دفاع کا دعویٰ

کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر کی دہائی

روس نے یوکرین کو بات چیت کی مشروط پیشکش کردی

امریکہ اور برطانیہ سمیت 28 ممالک کا یوکرین کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر اتفاق

یوکرینی جوڑے نے روسی حملے کے دوران کی شادی،پھر اٹھائے ملک کیلیے ہتھیار

روسی حملے کے بعد کیف میں بچے نے باتھ روم میں پناہ لے لی

یوکرین اورروس کے درمیان امن مذاکرات شروع،یوکرینی صدر نے بڑا مطالبہ کر دیا

روس کے یوکرین پر حملوں میں شدت،یوکرینی فوج کا یونٹ تباہ

یوکرین میں بھارتی طلبا کے ساتھ بدسلوکی،ویڈیو وائرل،مودی پر اپوزیشن کی تنقید

روسی حملے کے بعد یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

یوکرین سے زندہ لوگوں کو لانا مشکل،لاش تو ویسے بھی جہاز میں زیادہ جگہ گھیرتی ہے،رکن اسمبلی کا بیان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan