ماسکو:ماسکو ائیرپورٹ پر امریکی خاتون ایتھیلیٹ بھنگ سمیت "پھڑی”گئی ،اطلاعات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون ایتھیلیٹ اور اولمپک باسکٹ بال چمپئین کو روسی ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

روس کی فیڈرل کسٹمز سروس کے مطابق خاتون ایتھیلیٹس نیویارک سے گزشتہ ہفتے نیویارک سے ماسکو پہنچی تھی، ان کے سامان سے منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

امریکی باسکٹ بال اتھارٹیز نے گزشتہ روز اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ایتھیلیٹ کو ماسکو ائیرپورٹ سے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

دو مرتبہ کی اولمپک چمپئین خاتون ایتھیلیٹ برٹنی گرینر کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ماسکو اور مغرب کے مابین یوکرین جنگ کے حوالے سے شدید تناؤ برقرار ہے۔

روسی کسٹم حکام کے مطابق خاتون ایتھیلیٹ کے بیگ سے ایک محلول برآمد ہوا ہے جسے ماہرین نے چیک کیا تو معلوم ہوا کہ محلول دراصل نشہ آور بھنگ کا تیل ہے جو ممنوعہ اشیاء میں شامل ہے۔

امریکی ایتھیلیٹ کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے ، کسٹم حکام نے ابھی تک خاتون کی شناخت کے حوالے سے مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔لیکن کہا گیا ہے کہ وہ “یو ایس نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی رکن ہے، جو امریکی ٹیم میں دو بار کی اولمپک باسکٹ بال چیمپئن ہے”۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست خاتون ایتھیلیٹ کو ممکنہ طور پر پانچ سے 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

Shares: