لاہور:تحریک عدم اعتماد، وزیراعلیٰ پنجاب سے 80 سے زائد اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر 80 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے 80 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ترین گروپ، علیم گروپ اور ہم خیال گروپ کے اراکین اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی بھی ملے، وزیر اعلی عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں 10 گھنٹے تک جاری رہیں۔

اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جب کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لئے ہدایات دیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف متحد اور پہلے سے مضبوط جماعت ہے، کوئی ہم میں خلیج پیدا نہیں کر سکتا، اپوزیشن کی جانب سے خرید وفروخت کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مخالفین پہلے بھی منڈیاں لگا چکے ہیں لیکن اب ان کا مقابلہ تحریک انصاف سے ہے، پاکستان میں چھانگا ماگا یا مری کی سیاست نہیں چلے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں صرف ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہو گی، تحریک عدم اعتماد میں یقینی ناکامی دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اراکین اسمبلی نے مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات کے اجرا ء پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

Shares: