تحر یک انصاف سندھ کے رہنماؤں کی اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف منفی اقدامات کی مذمت

0
106

کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور صدر پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار اور رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف منفی اقدامات کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی سیاست میں مختلف ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ڈھکن کھولنے والے صوبائی وزیر کہتے ہیں کہ ہمیں ایسا کردینا چاہیے تھا۔ اقتدار کی ہوس یں یہ لوگ پہلے اقلیت ہونے کا طعنہ دیتے ہیں۔ کراچی سمیت پاکستان کے لوگ دیکھ رہے ہیں ۔

بے نظیر شہید کا نام لے کر غلیظ الفاظ استعمال ہورہے ہیں۔ صرف اقتدار کے لیے ان لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہیں جو انکی مرحوم بیگم کے بارے میں برے الفاظ استعمال کرتے تھے۔ یہ لوگ بغض عمران خان میں سارے چوروں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ انکو ڈر ہے کہ عمران خان انکے حلق سے پیسے نکال لینگے۔ زرداری جن کے ساتھ دبئی میں سفر کیا کرتے تھے۔ مصطفی میمن کے پاس ایان علی کو بلاول ہاؤس لے کر آنے جانے کی ذمہ داری تھی۔
مصطفی میمن کی زمینوں اور پیٹرول پمپ پر زرداری مافیا قبضے کروارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرداری کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ بلاول زرداری کہتے ہیں کہ میری رگوں میں بی بی شہید، مرتضی بھٹو، آصف زرداری کا خون ہے، وہ ایک کا نام لینا بھول گئے۔ حاکم علی زرداری کا خون بھی شامل ہے۔ حاکم علی زرداری قائد اعظم محمد علی جناح کے لیے کہتا تھا کہ اس نے پاکستان بنا کر غلط کیا۔
بلاول زرداری تمہاری رگوں میں حاکم علی زرداری کا گندا خون ہے۔ آج جو سازشیں بیرونی قوتوں کے کہنے پر تم کر رہے ہو یہ تمہارے خون کا اثر ہے۔ آج تک بلاول نے حاکم علی زرداری سے لاتعلقی کا اعلان نہیں کیا۔ بلاول صاحب آپ کو اپنی نسل ہی یاد ہے۔ بمبینو سینما میں ٹکٹ بلیک کرنے والے کے خون آپکی رگوں میں دوڑ رہا ہے۔ یہ بلاول ہاؤس جہاں آپ رہ رہے ہیں۔
عزیر بلوچ نے بلاول ہاؤس کے ارد گرد لوگوں کے گھروں پر قبضہ کر کے بنایا ہے۔ بلاول نے کہا تھا کہ میں مارچ کے دوران وہاں ٹہرونگا جو مجھے 4 کروڑ دے گا۔ اور اسلام آباد پہنچ کر نوجوانوں کو ایک انجوائے کرنے کا موقع ملا۔ جب ٹیسٹ ٹیوب سے رہنما بنتے ہیں تو یہی حال ہوتا ہے، آپکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں اور وہ ٹانگتی رہی گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت تمام موسٹ وانٹڈ کرمنل ایک ہوگئے ہیں۔
عمران خان نے آج سے بہت پہلے کہا تھا کہ جب ان سے پیسے نکلوائے جائینگے تو یہ سارے چور ایک ہوجاینگے۔ یہ سب چور غیر ملکی سازش کے تحت سب ایک ہوئے ہیں۔ یہ سب را ، موساد کے ایجنٹس ہیں جو پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ عمران خان نے واضح بتا دیا ہے کہ ہم خودمختار خارجہ پالیسی ہوگی۔ یورپی یونین بھی عمران خان کے مضبوط موقف کے بعد انڈیا کو خط لکھنے پر مجبور ہوگئے۔
3.5 سال سے ایک بھی درون حملہ نہیں ہوا۔ کیا ہم واپس وہی حکمران چاہتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو غیر ملکی آقاؤں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ غیر ملکی فنڈنگ سے ڈالرز میں لوگوں کے۔ ضمیر خریدے جارہے ہیں۔ شہباز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان یورپی یونین کے خلاف بات کیوں کررپا ہے۔ جوائنٹ اپوزیشن والوں آپ نے دیکھ لیا کہ عوام کے ساتھ لوگ کھڑے ہیں۔ کراچی کی عوام بھی ڈی چوک جانے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ اسلام آباد میں ہونے جارہاہے۔ کراچی کے ورکرز اسلام آباد جانے کے لیے تیار ہیں۔ میں جوائنٹ اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ سیاست میں اتنا نہیں گرے کہ ملک کو نقصان نہ پہنچے۔ پورا ملک جان چکا ہے کہ ایک طرف پورا ملک ہے دوسری طرف عمران خان ہے، کراچی میں عوامی رابطہ کی مہم بھی جلد شروع ہوگی۔ بہت بڑا قافلہ کراچی سے اسلام آباد جائے گا۔

Leave a reply