واقعی عمران خان گھبرا گئے؟ کابینہ اجلاس چوتھے ہفتے بھی التوا کا شکار

0
29

واقعی عمران خان گھبرا گئے؟ کابینہ اجلاس چوتھے ہفتے بھی التوا کا شکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم ہے، اپوزیشن جماعتوں کی روزانہ کی مشاورت اور اجلاس نے وزیراعظم عمران خان کو پریشان کر دیا ہے، وزیراعظم بھی اپنی کرسی بچانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم مسلسل پارٹی اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں، اب خبر آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا ہے اور یہ اجلاس چوتھے ہفتے مسلسل ملتوی کیا جا رہا ہے، اس سے قبل پچھلے تین ہفتے بھی اجلاس نہیں ہوا، اس منگل کو بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں ہو گا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کا 15 مارچ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، اجلاس وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ارکان کی سیاسی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں اتحادیوں کے ساتھ رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی تیاری مکمل ہےعوام ہمارے ساتھ ہیں،ڈی چوک پر بڑا جلسہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں،

وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی اٹارنی جنرل نے تحریک عدم اعتماد پر آئینی و قانونی رائے دی

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا اور ارکان کی ووٹنگ کے حوالے سے سوالات کئے سپیکر اسد قیصر نے سوال کیا کہ منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے سے روک سکتا ہوں جس پر متعلقہ حکام نے جواب دیا کہ کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جاسکتا کوئی بھی رکن پارٹی پالیسی کے خلاف جاتا ہے تو کارروائی اس کے عمل کے بعد ہوگی آئین کا آرٹیکل 63 ون اے بالکل واضح ہے

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سوال کیا کہ وزیراعظم یا پارٹی چیف وہپ مشکوک اراکین کے نام بھجوائے تو پھر کیا ایکشن ہوسکتا ہے کیا منحرف اراکین سے متعلق ووٹنگ سے پہلے رولنگ دی جا سکتی ہے اس پر متعلقہ حکام نے جواب دیا کہ اسپیکر پارٹی چیئرمین کے باضابطہ ڈیکلریشن ملنے کے بعد کردار ادا کرسکتا ہے اسپیکر کو رولنگ دینے کا اختیار ہے تاہم معاملہ پر آئین و قانون واضح ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کا سیاسی صورتحال پر مشاورت کا فیصلہ ،ق لیگ اور ترین گروپ کے تحفظات اور دیگر ایشوز پر مشاورت ہوگی تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس آج وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا وزیراعظم عمران خان نے گورنرپنجاب چودھری سرور کو بلا لیا وزیر اعلیٰ پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چودھری بھی ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوں گے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کی سیاسی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کئی پی ٹی آئی اراکین بھی ہمیں ووٹ دیں گے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ڈی چوک پر جلسہ کریں گی اور جلسہ عدم اعتماد والے روز ہو گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری

Leave a reply