اور تبدیلی الٹی پڑ گئی، سلیم صافی کی کتاب کی بھر پور پذیرائی

0
56
عمران خان کیخلاف سازش کیا ہونی،یہ ہے ہی سازشیوں کا ٹولہ،سلیم صافی

اور تبدیلی الٹی پڑ گئی، سلیم صافی کی کتاب کی بھر پور پذیرائی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی نئی کتاب کی بھرپور پذیرائی ہو رہی ہے ، سلیم صافی کی نئی کتاب کا ٹائٹل اور تبدیلی الٹی پڑ گئی ہے،سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی کتاب کے بارے میں بتایا کہ الحمدللہ میری کتاب "اور تبدیلی الٹی پڑگئی” کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔زندگی رہی تو اگلی کتاب کا ٹائٹل ہوگا۔۔”اور تبدیلی الٹا دی گئی” ۔۔ گندی تبدیلی نے اتنا گند پھیلا دیا ہے کہ اب سب کو احساس ہونے لگا ہے گندی تبدیلی اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

تبدیلی کے تین سال کے جائزے پرمشتمل نئی کتاب”اورتبدیلی الٹی پڑگئی”مارکیٹ میں گزشتہ برس اکتوبر میں آئی تھی، سلیم صافی کا کہنا تھا کہ واضح رہے کہ حالات حاظرہ سےاس کی موافقت اتفاقی ہے ۔پبلشرگواہ ہے کہ میں نےمسودے کواس ٹائٹل ک ےساتھ ۲ماہ قبل اشاعت کے لئے حوالے کیا تھا۔

سلیم صافی نے اپنی یہ کتاب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کو بھی دی تھی اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن روانگی سے قبل جہانگیرترین سےملاقات ہوئی۔انہیں اپنی نئی کتاب”اورتبدیلی الٹی پڑگئی” پیش کی۔جب انہیں سونامی سرکارسے متعلق اپنی پہلی کتاب”اور تبدیلی لائی گئی”پیش کی تھی توتب نہایت ناگواری کے ساتھ وصول کیا تھا لیکن اب کے بارٹائٹل کی تعریف کے ساتھ خوشی خوشی وصول کی ۔گویا تبدیلی آگئی ہے۔

سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی جنہیں میں شہد کی دلدل کہتا ہوں، سے تفصیلی گپ شپ ہوئی باقی "باپ” پارٹی کے برعکس وہ ڈٹ کےعمران خان کےساتھ کھڑے ہیں لیکن محسوس ہوتاہےکہ اب کے بارشہد کی دلدل بھی عمران خان کودلدل سے نہیں نکال سکتے کیونکہ ایمپائر نیوٹرل ہوگیا ہے جبکہ اسد قیصر، صادق سنجرانی نہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ سونامی سرکار کے خلاف عدم اعتماد کے عمل کے اہم کردار ، باکمال سیاستدان اور مستقبل کے (شاید) سپیکر سید خورشید شاہ کے ساتھ عشائیہ پر گپ شپ۔۔ان کی گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ عمران خان کا مزید اقتدار میں رہنا اس قدر ناممکن ہے جس قدر عمران خان صاحب کا شائستہ گفتگو کرنا ناممکن ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ آج میاں شہباز شریف سے ایک گھنٹے بالمشافہ ملاقات میں اور مولانا فضل الرحمان سے بذریعہ فون گپ شپ ہوئی۔ اندازہ ہوا کہ نہ صرف اپوزیشن کا معاملہ صحیح ٹریک پر چل رہا ہے بلکہ اگلے 48 گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ جس کے بعد شاید ووٹنگ کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

Leave a reply