تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری

0
48
کہیں کچھ گڑبڑ ضرور ہے، تحریر: نوید شیخ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سیاسی میدان گرم ہے

اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتیں جاری ہیں تو وزیراعظم بھی اتحادیوں اور اراکین کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں، تحریک انصاف کا ترین گروپ بھی متحرک ہے، وزیراعظم روزانہ اہم اجلاس کر رہے ہیں تو پی ڈی ایم قیادت کی بھی حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے

تحریک انصاف کا سیاسی صورتحال پر مشاورت کا فیصلہ ،ق لیگ اور ترین گروپ کے تحفظات اور دیگر ایشوز پر مشاورت ہوگی تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس آج وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا وزیراعظم عمران خان نے گورنرپنجاب چودھری سرور کو بلا لیا وزیر اعلیٰ پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چودھری بھی ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوں گے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کی سیاسی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے

ترین گروپ کا اجلاس آج ماڈل ٹاؤن میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر 3 بجے ہو گا اجلاس میں جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے اجلاس میں پنجاب اور وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے مشاورت ہوگی

حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کا مشاورتی اجلاس آج دوبارہ ہوگا اجلاس 4بجے چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہوگا ،دوسری جانب ایم کیوایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں چودھری برادران سے ملاقات کرے گا ملاقات شام 7 بجے چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پراسلام آباد میں ہوگی ق لیگ سے حکومتی اتحادی جماعت بی اے پی کے درمیان بھی ملاقات طے ہوچکی، نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے دو سے تین روز میں تینوں حکومتی اتحادی جماعتیں اپنے فیصلے کا اعلان کردیں گی،

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج مشترکہ اپوزیشن کے اراکین کو عشائیہ دیں گے،عشائیہ میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، بلاول زرداری، محمود اچکزئی، اختر مینگل سمیت دیگر شریک ہوں گے

قبل ازیں وفاقی وزیر،ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کا تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، عون چوہدری نے علی ترین اورمونس الہٰی کی ٹیلی فون پر بات چیت کرائی جس میں وفاقی وزیر نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی جب کہ دونوں کے درمیان ملکی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی

یار محمد رند کی سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے رات گئے 2 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی مولانا فضل الرحمان سے یار محمد رند کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ، عدم اعتماد پرگفتگو کی گئی یار محمد رند اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان 3 دن میں یہ دوسری ملاقات ہے

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد نے سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوگئی ہے پارٹیوں نے سر جوڑ لیے ہیں سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے، عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) الگ الگ بیٹھک اتوار ہوئی ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار نوازشریف کو دیدیا، جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہنا ہے کہ اپنا فیصلہ کرچکے، اپوزیشن میں گئے تو وزارتوں سے استعفے دیدینگے شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے تیاری کے بعد ہی عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی اسپیکر اجلاس بلا کر معاملے آگے بڑھائیں،عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تو ہم انتخابی اصلاحات کی جانب جائیں گے، حکومت کی جانب سے تاخیر کا معاملہ درست نہیں ،عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تو قلیل المدتی حکومت آئے گی، وزیراعظم عمرا ن خان الجھن میں مبتلا ہیں،جو بھی حکومت آئے گی اس کے پاس وقت کم ہوگا ،کام نہیں ہوسکے گا، جو بھی حکومت آئے گی نگران سیٹ اپ نہیں ،عارضی ہوگی اگر حکومت کو عدم اعتماد کی تحریک میں ناکامی کا یقین ہے تو پھر اجلاس ہوجاچاہیے،اپوزیشن نے نمبر پورے ہونے کےبغیر تحریک جمع نہیں کرائی،ہمارے پاس نمبر کم بھی ہوئے تو کیا ہم یہ کہیں گے

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے متحدہ اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک کو ضابطہ کے مطابق قرار دیدیا ہے اسمبلی ذرائع کے مطابق تحریک اور ریکوزیشن پر اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو گیا ہے کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں نکلے ہیں

قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے تمام ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل اسپیکر کو بھجوا دی ہے اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو 22مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویز بھی دیدی ہے اجلاس بلانا ایک آئینی تقاضہ ہے جس سے انحراف نہیں کیا جا سکتا پہلا مرحلہ ریکوزیشن پر دستخطوں کی تصدیق اور دوسرا عدم اعتماد کی تحریک پر دستخطوں کی تصدیق تھا دونوں مراحل مکمل ہونے اور تحریک کے ضابطہ کے مطابق ہونے کا جائزہ لیا گیا

متحدہ اپوزیشن نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جسکے بعد اب اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے آئینی طور پر 14روز کا وقت موجود ہے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کئی پی ٹی آئی اراکین بھی ہمیں ووٹ دیں گے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ڈی چوک پر جلسہ کریں گی اور جلسہ عدم اعتماد والے روز ہو گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

Leave a reply