راولپنڈی :پاکستان عالمی امن و سلامتی کےلیے کوشاں رہے گا:اطلاعات کے مطابق آج نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل بشیر صالحی مگاشی نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ اس موقع پرکہا کہ پاکستان نائیجیریا کو افریقی براعظم میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے اور ہم علاقائی امن کے لیے نائیجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔
نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل بشیر صالحی مگاشی نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا