کراچی :تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا ہے،مہنگائی بھی بڑھی ہے:اطلاعات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تجارتی خسارہ پچھلے سال کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج معیشت کے حوالے سے بات کرونگا، وزیراعظم اور اسد عمر نے آج معیشت کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ان کو معیشت یاد آگئی، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہے، یہ وہ وزیراعظم ہے جس نے کہا تھا کہ میرے خلاف کوئی ہاتھ کھڑا کرے گا توخوش ہونگا، آج یہ ان ہی لوگوں پر پتھراؤ کررہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلے سے پچھلے مہینے 260 ڈالر کا خسارہ ہوا، فروری میں 50 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا، امپورٹ بڑھنے کی باتیں ہورہی ہیں، امپورٹ 48 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ پچھلے سال کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ امپورٹ ہوئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کی ہوئیں جو پچھلے مہینے سے 20 فیصد زیادہ ہیں، 27 سو کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا، یہ تجارتی خسارہ پچھلے سال کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے، آٹھ مہینوں میں ابسیلوٹ اماؤنٹ میں 12 سو کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔








