لاہور:تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی والدہ محترمہ مرحومہ کے آٹھویں سالانہ ختم مبارک اور مناظر کبیر، مفکر اسلام، مفتی محمد عابد جلالی رحمۃ اللہ علیہ کے دوسرے سالانہ ختم شریف کے موقع پر چوک حافظ الحدیث بھکھی شریف کی جلسہ گاہ میں تاریخی ”عظمت قرآن کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کی صدارت برصغیر کی عظیم روحانی درگاہ کوٹلہ شریف کے سجادہ نشین پیر طریقت حضرت ڈاکٹر میاں صغیر احمد نقشبندی نے کی۔ کانفرنس میں قرآن مجید کا حفظ مکمل کرنے والے پچاس (50) حفاظ کرام کی دستارِ فضیلت کی گئی۔ کانفرنس کا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: رسول اکرم ﷺ کی ہر نسبت کا احترام فرض ہے۔ آل و اصحاب رسول ﷺ کی محبت میں وساطت مصطفی ﷺ کو پیش نظر رکھنا فرض ہے۔ اہل بیت اطہار علیہم الرضوان اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی محبت آپس میں لازم و ملزوم ہے۔یہ محبت انتشار کی نہیں، اتحاد کی دعوت دیتی ہے اور یہ تبھی ہو سکتا ہے، جب اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہر دو اطراف کے ساتھ ر سول اکرم ﷺ کی وساطت سے محبت کی جائے۔
ارکانِ اسمبلی کی خرید و فروخت سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کا ایک دوسرے کے بارے میں گفتگو کا لہجہ باعث شرم ہے۔ ایسے لوگوں کے سیاست میں رہنے سے پاکستان کے مسائل کبھی بھی حل نہیں ہوں گے۔ یہ لوگ سیاست کے لیے بد نما داغ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اکثر ارکانِ اسمبلی کا کوئی ویژن نہیں، مفادات کے گرد گھومتی سیاست نے عوامی نمائندگان کو بھیڑ بکریوں کی صف میں لاکر کھڑا کر دیا ہے۔ اس وقت تک ہمارا ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا جب تک لفظ سیاست کو غلط معنی و مفہوم سے نکال کر اپنے اصل مصداق کی طرف لوٹا نہ دیا جائے۔ نواز شریف، زرداری اور عمران خان سب کھوٹے سکے ہیں۔پاکستان کے مسائل کا حل صرف اسی سیاست میں ہے جو نظام مصطفی ﷺ کے تابع ہو۔ مولوی فضل الرحمن نے مذہبی سیاست کو داغدار کیا ہے۔
مذہبی سیاست سے لوگوں کے دلوں میں بدگمانیاں پیدا کرنے میں جہاں لبرل طبقے کا حصہ ہے، وہاں مولوی فضل الرحمان جیسے نام نہاد علماء کا بھی کردار ہے۔ چوک اعظم لیہ میں جماعۃ المسلمین نامی تنظیم کے رکن زاہد ظفر ملعون کی طرف سے عالم اسلام کی عقیدتوں کے مرکز گنبد خضریٰ کے خلاف کی گئی مبینہ گستاخیوں کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس ملعون کی پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تحریک صراط مستقیم ضلع لیہ کے امیر صاحبزادہ محمد عمر حفیظ نقشبندی کی کوششوں سے اگرچہ اس ملعون کو گرفتار تو کر لیا گیا ہے مگر ابھی تک اس کے خلاف 295C کے تحت F.I.R نہیں کاٹی گئی، آج کا یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس ملعون کے خلاف 295C کے تحت فی الفور F.I.R کاٹ کے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
مجاہد آزادی حضرت پیر سید صبغۃ اللہ شاہ راشدی کے یوم شہادت (20 مارچ) پر آج ہم ان کے حریت پسندانہ کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انگریز کے خلاف ان کا جہاد تاریخ برصغیر کا روشن باب ہے۔ ذات خداوندی جل جلالہ کے مبینہ گستاخ امرجلیل سمیت سیفی علی نامی ملعونہ، ملعون آصف رضا علوی، امجد جوہری ملعون، حامد رضا سلطانی ملعون، نوید عاشق ملعون و دیگر گستاخانِ صحابہ و اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی عدم گرفتاری پر ہم حکومت پاکستان کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
آج کا یہ اجتماع امام اہل سنت، حافظ الحدیث حضرت پیر سید محمد جلال الدین شاہ صاحب نقشبندی قادری قدس سرہٗ العزیز کی عظیم دینی، ملی اور روحانی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور یہ عہد کرتا ہے کہ ان کے مشن کے تحت تحفظ عقائد اہل سنت اور غلبہئ اسلام کے لیے آخری سانس تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ مانگٹ شریف کے عظیم مذہبی پیشوا شیخ الحدیث مفتی محمد عبد اللطیف مجددی جلالی قدس سرہ العزیز، چند دن پہلے جن کا وصال ہوا، یہ اجتماع ان کی دینی ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے لحاظ سے ان شاء اللہ تعالیٰ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک سلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام گجرات میں ڈویژنل سطح پہ ”سنی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سندھ سطح پر ”سنی کانفرنس“ کا انعقاد 28 مئی کو کراچی کی سرزمین پہ کیا جائے گا۔