جنوبی پنجاب صوبہ:پی ٹی آئی کی طرف سے بل:حکوم مخالفین جماعتوں کا متخلف ردعمل سامنے آیا ہے، مشکلات میں گھری پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے جنوبی پنجاب کے صوبے کے حوالے سے بل قومی اسمبلی میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا اعلان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ایک میڈیا ٹاک میں کیا۔
اس اعلان کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ کئی حلقوں میں زیر بحث ہے۔ کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہ رہی ہے اور اسے ‘سیاسی چال‘ قرار دیا۔ پی ٹی آئی اس تاثر کو مسترد کرتی ہے اور کہنا ہے کہ اس نے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کے لئے یہ اعلان کیا ہے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی کہتے ہیں کہ پہلے90 دنوں میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ اب شاہ محمود قریشی آخری90 گھنٹوں میں پورا کریں گے۔ وہ بھی اکثریت نہیں رہی۔صدقے! ان مکاریوں کا جواب ملتان کی عوام آپکی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کرکے دیگی
شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعظم یوسف گیلانی اور دوسری سیاسی جماعتوں کو کہا کہ وہ اس بل کی حمایت کریں
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعظم یوسف گیلانی اور دوسری سیاسی جماعتوں کو کہا کہ وہ اس بل کی حمایت کریں۔
جنوبی پنجاب کی جانی پہچانی سیاسی شخصیت سردار ذوالفقار کھوسہ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے صوبے بنانے کے دعوے کیے اور وہ صوبے نہیں بنا سکے، پی ٹی آئی نے بھی ساڑھے تین سال پہلے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ صوبہ بنائے گی لیکن وہ بھی صوبہ نہیں بنا سکی، اب پی ٹی آئی نے صوبے بنانے کے لیے بل لانے کا اعلان کیا ہے، دیرآید درست آید
سردار ذوالفقار کھوسہ کہتے ہیں کہ ” نون لیگ اور پیپلز پارٹی اس بل کی مخالفت نہیں کر پائیں گی کیونکہ آگے انتخابات بھی آرہے ہیں اور اگر وہ مخالفت کرتے ہیں تو یہ سیاسی طور پر ان کے لیے تباہ کن ہوگا۔‘‘
پی ٹی آئی کی رہنما مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی نے اس صوبے کا اعلان کر کے اپنا انتخابی وعدہ پورا کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے کچھ جاگیردار اس مسئلے کو لے کر ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔‘ ”ہم نے اس حوالے سے انتطامی اقدامات بھی کئے ہیں اور جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنایا اور اب ہم صوبہ بھی بنائیں گے۔‘‘
یاد رہے کہ آج وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش کر دیا
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی اس موقع پر موجود تھے ،وزیر خارجہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کی ہے کہ اس بل کو سوموار کو منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر خارجہ کی درخواست پر اس جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل کو سوموار کو منعقد ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا حکم دے دیا
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، وزیر اعظم عمران خان نے میلسی کے عوامی رابطہ جلسے میں جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کیا وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر میں نے آئینی ترمیمی بل، وزارت قانون کی منظوری کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی خدمت میں پیش کر دیا ہے، آج وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے،
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے کچھ رہنما اب بھی حکومت کا حصہ ہیں یا پی ٹی آئی کے حمایتی ہیں۔








