شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں ہے”کا مشورہ

0
41

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں 27 مارچ کو کیے جانے والے ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت کرتے ہوئے شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کو "گھبرانا نہیں ہے” کا مشورہ دیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے ہیں جن میں انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے اور لوگوں کو ان کی حمایت کے لیے گھروں سے نکلنے کا مشورہ بھی دیا ہے-

بلاول بھٹو کی رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے گھر آمد،شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اداکار شان شاہد نے عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا اور ٹوئٹ کی کہ پاکستان نے آواز بلند کردی کہ انہیں وہ لیڈر چاہیے جو اسے ترقی کی راہ پر آگے لے کر جائے –


اداکار نے ’آئی اسٹینڈ ود عمران خان‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنی پارلیمنٹ رکھ سکتے ہیں لیکن ہمارے لیڈر کو کبھی نہیں چھین سکتے-


اداکار شان شاہد گزشتہ دو دن سے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹس کر رہے ہیں جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی پی ٹی آئی چیئرمین کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ عمران خان کے اس وقت سے مداح ہیں جب سے وہ کھلاڑی تھے اور آج بھی وہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہیں۔ میری خواہش ہے اور میں دعا کرتاہوں کہ عمران خان اپنی مدت پوری کریں۔ ہمایوں سعید نے ٹوئٹ میں عمران خان کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے آج کے جلسے کا عنوان’’امربالمعروف‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے بارہمولہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزارجلا کر خاکسترکردیا



اداکار بلال قریشی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کو ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا مشورہ دیا-


اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی عمران خان کی حمایت میں گزشتہ روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’اپنے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا‘‘۔


اداکارہ نے آج صبح ایک اور ٹوئٹ میں کہا ’’بول کے لب آزاد ہیں تیرے۔ ہم ہی بدلیں گے پاکستان۔ تبدیلی ایک فردسے شروع ہوتی ہے۔ آئیے پاکستان کو ہر شہری کے لیے ایک محفوظ ملک بنائیں۔ آئیے ایک ذمہ دار شہری بنیں۔ آئیے پاکستان کو صاف ستھرا رکھیں۔

اے این ایف انٹیلیجنس کی کراچی میں تین بڑی کارروائیاں

گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی اور لوگوں سے کہا کہ وہ پاکستان اور خان کی خاطر گھروں سے نکلیں۔

ڈراما نگار اور مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے بھی پی ٹی آئی کے دارالحکومت میں ہونے والے جلسے کے موقع پر خصوصی ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے خود کو غیر سیاسی شخص قرار دیا، تاہم ساتھ ہی عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا اور لوگوں سے بھی ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی انہوں نے تشہیری ویڈیو میں دو سیاسی خاندانوں کو ملک کی معیشت اور سیاست پر قابض بھی قرار دیا۔

پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے، آسٹریلوی کرکٹر

خلیل الرحمٰن قمر کی ویڈیو کو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیا گیا-

اداکار فیصل قریشی نے بھی پی ٹی آئی کی حمایت کرنے اور عمران خان کا ساتھ دینے کی تشہیری ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کرنے سمیت حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

فرحان علی آغا نے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں تشہیری ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کو ایمان کی جنگ قرار دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں شرکت کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔

گلوکار سلمان احمد نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے تشہیری ویڈیو جاری کی جس میں گلوکار نے لوگوں سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کی اپیل کی۔

آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا عظیم الشان اجتماع ہو گا،شاہ…

Leave a reply