مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اقتدار کی کشتی ڈولتی دیکھتے کر عثمان بزدار کو دھکا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا ہے کہ جن کے سروں میں خدائی سما جائے ان کا یہی حشر ہوتا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کا ہوا ہے، ان کی صبح گالیوں اور بدتمیزی سے شروع اور رات بدتمیزی پر ختم ہو ان کا یہی حشر ہوتا ہے۔
پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ملاقات: متوقع معاہدے کے لیے ٹی او آرز تیار
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز اپنے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے اور 12 ٹرینیں چلائی اوراس کے 10 ہزار بندے نہیں لا سکے، آج عمران خان کومولانا فضل الرحمان کی قیادت میں الوداع کہنے آئے ہیں الوداع،الوداع،الوداع۔
عمران خان تو جاچکا ہم صرف الوداع کہنے آئے ہیں pic.twitter.com/05AJLE01ZS
— PMLN (@pmln_org) March 28, 2022
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کا اعتماد کھو چکا کیونکہ 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن ہار نے والے ویسے ہی اعتماد سے محروم ہوتے ہیں اور عمران خان پارلیمنٹ، اور اپنی جماعت کا اعتماد بھی کھو چکا ہے اب صرف ادھر ادھر بھاگ رہا ہے، 10لاکھ تو کیا 10 ہزارلوگوں کا مجمع بھی نہیں لگا سکے، 10 لاکھ چھوڑو172 بندے پورے کرو۔
پنجاب میں جو ہونے جا رہا ہے وہ ٹیسٹ ہے،ترجمان پنجاب حکومت
پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مارچ اسلام آباد پہنچ گیا۔ https://t.co/aj6k2JFhC9
— PMLN (@pmln_org) March 28, 2022
مریم نواز نے وزیراعلٰی عثمان بزدار کے عہدے سے استعفیٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اپنے لوگ بھاگ گئے 172 ارکان پورے نہیں ہو رہے، جب بندریہ کے پاؤں جلنے لگے تو بچوں پر پاوں رکھ لیتی ہے، عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاوں رکھ دیے، آنے والے دن بتائیں گے کہ ایسے شخص کا انجام کیا ہوتا ہے؟ کل تک جووسیم اکرم پلس تھا اقتدار کی کشتی ڈولتی دیکھتے کر عثمان بزدار کو پانی کے اندر دھکا دے دیا کہا بیرونی سازش ہورہی ہے، لوگوں کوجلسے میں بلایا کہ سرپرائزدوں گا، کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔
چئیرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد تیار
#مہنگائی_مکاؤ_مارچ کا قافلہ مریم نوازشریف اور حمزہ شہباز کی سربراہی میں گوجر خان پہنچ گیا.استقبال کیلیے انسانوں کا سمندر اُمڈ آیا pic.twitter.com/4dBOoP3tc6
— PMLN (@pmln_org) March 28, 2022
مریم نواز نے براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان! زندگی میں تو کسی کے بن جاؤ، جہانگیر ترین کا پیسہ اور جہاز استعمال کیا مگر اس کا بھی نہیں بن سکا،علیم خان جیسے دوست کو بھی اس شخص نے نہیں چھوڑا، جو شخص اپنے محسنوں کا نہیں بن سکا وہ قوم کا کیا بنے گا؟
تحریک عدم اعتماد: شہباز شریف کی بلوچستان عوامی پارٹی کو بھرپور اعتماد اور تعاون…
انہوں ںے کہا کہ جلسے میں ایک خط دکھایا گیا کہ عالمی طاقتیں سازش کر رہی ہیں، آپ کے اپنے وزیر داخلہ کو خط سے متعلق علم نہیں ہے، تم نےکون سے ایٹمی دھماکے کردیئے ہیں کہ عالمی سازش ہوگی؟ عوام سرپرائز کا انتظار کرتی رہی اور یہ دماغ کی دہی کر کے چلا گیا اگرپاکستان کے خلاف کوئی سازش ہوئی ہے تواس کاآلہ کارعمران خان ہے، آپ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہیں، کیا آپ کوعالمی طاقتوں نے کہا تھا کہ اس ملک کو جادوٹونےسے چلاؤ اس ملک کوجادوٹونے سے چلایا جاتا ہے یا فرح کو رشوت دیکرچلایا جاتا ہے-
عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ والا خط کس نے لکھا؟ پی ٹی آئی کے ناراض رکن کا بڑا انکشاف
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ آپ ہرملک میں کشکول لے کرجاتے ہیں کہ کچھ دویہ آپ کی فارن پالیسی ہے،پاکستان آج کرپشن میں پوری طرح ڈوبا ہواہے، 75سالوں میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جو عمران کے دور میں ہوئی، گھی، چینی اور آٹا مہنگا کرنا بھی عالمی سازش تھی؟ سب سےزیادہ کرپشن موجودہ حکومت میں ہوئی ہے، یہ تو ایک دن بھی جیل نہیں کاٹ سکتا، سب سے بڑا اسکینڈل فرح کا اسکینڈل ہے، اس اسکینڈل سے متعلق بہت ساری باتیں عوام کےسامنے آنے والی ہیں۔
ابھی تو پنجاب میں گیم شروع ہوا ہے، پرویز الٰہی کیسے وزیراعلیٰ بن گئے؟،لیگی رہنما،ترین گروپ نے بھی کل…
مریم نواز نے کہا کہ صبح سویر ے دفتر جانے کا دعویٰ کرنے والا شخص جھوٹا ہے، یہ 12بجے دفتر جاتا ہے اور4 بجے بنی گالا پہنچ جاتا ہے، یہ شخص سیاسی مخالفین کے خلاف مذہب کارڈ استعمال کرتا ہے، کل کے جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان دی گئی، جلسےمیں مغرب کی اذان کے وقت فجرکی اذان چلانے والا اسلام کی بات کرتا ہے فارن فنڈنگ کا سب سے بڑا کیس یہ دبا کر بیٹھا ہوا ہے، عمران خان کو آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہےاب عمران کو بچانے کے لیے کوئی بھی نہیں آئے گا۔








