شوال کا چاند دیکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور کا اہم فیصلہ
وزارت مذہبی امور کی طرف سے مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. وزارت مذہبی امور کی طرف سے جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان ہوںگے جبکہ سید مشاہد حسین خالد، حافظ عبدالقدوس اور میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ شامل ہیں. اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی انتیس رمضان چار جون کی شام کو شوال کا چاند دیکھے گی۔ جبکہ زونل کمیٹیاں بھی اسی دن چاند دیکھیں گی۔