صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے این اے 33 ہنگو میں ضمنی الیکشن ملتوی کردیا-

باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے باعث این اے33 ہنگو میں ضمنی انتخاب معطل کیے گئے ہیں از خود نوٹس کیس کے فیصلے کے بعد ہنگو میں ضمنی انتخاب کا فیصلہ کیا جائےگا-

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان 14 فروری کو انتقال کرگئے تھے جس کے بعد ان کی نشست خالی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا تھا ڈپٹی اسپیکر کی اس رولنگ کے چند منٹ بعد ہی قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس بھیج دی ہے۔

عمران خان کے خطاب کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل (1) 58 کے تحت 3 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل کردی گئی تھی۔

عمران خان کی آئین شکنی ، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام معطل کر دیا

صدر مملکت نے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 اے فور کے تحت نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم عمران خان بدستور وزیراعظم ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد ملک میں سیاسی بے یقنی پھیل گئی اور معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا ہے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ معاملے پر سماعت کر رہا ہے سیاسی حالات پر سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے نوٹس پر اب تک دو سماعتیں ہوچکی ہیں اور کل پھر سماعت ہوگی۔

ٹوئٹر پر بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پرکیوں؟

دوسری جانب صدر مملکت نے نگراں حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کو خطوط بھی ارسال کر دیئے ہیں وزیراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کیا ہے جبکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اس عمل میں حصہ لینے سے انکارکردیا ہے-

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، 100 انڈیکس 1250 پوائنٹس گرگیا

Shares: