سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عوامی ردعمل کی اطلاعات ہیں:مصطفیٰ لقمان

0
40

لاہور:سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عوامی ردعمل کی اطلاعات ہیں،اطلاعات کے مطابق نوجوان وکیل اور قانونی مسائل پربہترین تجزیہ دینے والوں کی صف میں شامل ہونے والے قانون کے طالب علم مصطفیٰ لقمان نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرسپریم کورٹ کا فیصلہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو معطل کرکے اسمبلیوں کی بحالی کا آتا ہے تو یقینی بات ہے کہ ملک میں سخت عوامی ردعمل آئے اور اس سلسلے میں سب سےزیادہ ردعمل پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے آئے

 

مصطفیٰ لقمان کہتے ہیں کہ ان کواطلاعات فراہم کی گئی ہیں کہ سپریم کورٹ کے باہرپی ٹی آئی کے ورکرز ، وکلا اور دیگر ذمہ داران سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں اور اگر یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف آتا ہے تو یقینی طور پرکہا جاسکتا ہےکہ ایک بہت بڑے سخت ردعمل کی توقع ہے

مصطفیٰ لقمان کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے باہرپریس کانفرنس کے ذریعے یہ اعلان کیا گیاکہ کہ کہ پوری قوم کا فرض ہے کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے مطابق نہ ہو تو احتجاج کرے،

مصطفیٰ لقمان کہتے ہیں کہ انہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے اوراگراس پر قابو نہ پایا گیا توپھرایک بہت بڑے سانحہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

 

Leave a reply